مسلم لیگ ن ملک کی ماں ہے،پی ٹی آئی جو کھیل کھیل رہی ہے،یہ دشمنوں کا آلہ ہے،احسن اقبال
احسن اقبال کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے مسلم لیگ (ن) ملک کی ماں ہے جبکہ پی ٹی آئی جو کھیل کھیل رہی ہے وہ دشمنوں کا آلہ ہے۔پی ٹی آئی والے ملک کے دوست نما دشمن ہیں جنہیں اپنے لیڈر کے علاوہ کچھ نظر نہیں آتا۔ اڈیالہ جیل کے باہر کبھی مظاہرے اور کبھی دھرنے ہوتے ہیں حالانکہ ن لیگ کی قیادت نے خود جیلیں بھگتی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ نہ کسی کی خواہش سے ملاقات ہو سکتی ہے اور نہ کسی کی خواہش پر ملاقات روکی جا سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: برڈ فلو کے عالمی وبا بننے کا خدشہ، ایسی کیا تبدیلی آئی کہ پرندوں کا یہ وائرس انسانوں میں منتقل ہوسکتا ہے؟ سائنسدان سر پکڑ کر بیٹھ گئے۔
یومِ تاسیس کی تقریب
مسلم لیگ (ن) کے یومِ تاسیس کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں وفاقی وزرا احسن اقبال اور طارق فضل چوہدری نے شرکت کی۔ تقریب میں راجا خرم نواز، انجمل عقیل سمیت پارٹی کے دیگر رہنما اور کارکنان بھی شریک تھے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کا گزشتہ مالی سال 12 ہزار 970 ارب روپے کا ٹیکس ہدف پورا نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار
خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کا اثر
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی ایک عذاب کی طرح مسلط ہے اور وہاں کا وزیراعلیٰ اپنے صوبے کی بجائے پنجاب آ کر لاہور میں شوٹنگ کراتا ہے۔ آپ آئے روز اسلام آباد اور پنجاب کے آئینی حقوق کو دھرنوں کے ذریعے سلب کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر جو ریاست مخالف مہم چلائی جا رہی ہے وہ انڈین میڈیا پر چل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے خلاف کیا جانے والا پروپیگنڈا کبھی برداشت نہیں کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ کے مستقبل کا فیصلہ فلسطینیوں نے کرنا ہے، سپین نے غزہ امن بورڈ میں شمولیت سے انکار کردیا۔
مسلم لیگ کا تاریخی پس منظر
30 دسمبر 1906ء کو آل انڈیا مسلم لیگ کی بنیاد رکھی گئی، مسلم لیگ کی بنیاد ایک نظریے اور ایک مشن پر رکھی گئی تھی۔ کانگریس اور برطانوی سامراج نے ہندوستان پر پنجے گاڑ رکھے تھے اور مسلمانوں کا جینا دوبھر کر دیا تھا۔ قومیں دوسروں کی نقل کر کے نہیں بلکہ اپنی شناخت اختیار کر کے بنتی ہیں، یہی کارنامہ علامہ اقبال نے انجام دیا۔ علامہ اقبال ہی وہ رہنما تھے جنہوں نے بطور لیڈر قائد اعظم محمد علی جناح کا انتخاب کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران میں 8 پاکستانیوں کے قتل پر دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا
قائد اعظم کی جدوجہد
احسن اقبال نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے پاکستان مسلح جدوجہد کے ذریعے نہیں بلکہ دلیل اور ووٹ کی طاقت سے حاصل کیا۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظم خود پھیپھڑوں کے لاعلاج مرض میں مبتلا تھے، اس کے باوجود انہوں نے اس مشن کو تکمیل تک پہنچایا اور اپنی بیماری کی حالت میں بھی ہمیں آزاد وطن دیا۔ یہ جدوجہد کسی غریب ملک یا لاغر قوم کا کوئی نیا اضافہ نہیں تھی بلکہ ہمارے رہنماؤں نے دنیا کو یہ بتانے کے لیے یہ ملک حاصل کیا۔ مضبوط دفاع کے لیے مضبوط معیشت لازمی ہے۔
پی ٹی آئی کا کردار اور مسلم لیگ (ن) کا عزم
پی ٹی آئی جو کھیل کھیل رہی ہے وہ دشمنوں کا آلہ ہے اور ہم یہ کھیل کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ مسلم لیگ (ن) ملک کی ماں ہے اور جو تیر افواجِ پاکستان کی طرف جائے گا، ہم اس تیر کا مقابلہ کریں گے۔








