وزیر داخلہ محسن نقوی کی گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی سے ملاقات، اہم امور پر گفتگو
ملاقات کا پس منظر
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ملاقات کی ہے جس میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا لکی مروت میں فائرنگ کے واقعے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار
سیکیورٹی چیلنجز پر گفتگو
گورنر خیبرپختونخوا نے صوبے کے سیکیورٹی چیلنجز سے وفاقی وزیر داخلہ کو آگاہ کیا۔ ملاقات کے دوران سرحدی علاقوں میں سیکیورٹی اقدامات اور خوارجیوں کے خلاف آپریشنز پر بھی گفتگو ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کا پاکستان کے خلاف اسرائیلی ساختہ ڈرون کا استعمال لیکن یہ کیا صلاحیت رکھتا ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں
وفاقی وزیر کا تعاون کا یقین
محسن نقوی نے خیبر پختونخوا میں امن و امان کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ صوبے میں امن اولین ترجیح ہے، وفاقی حکومت ہر طرح سے سپورٹ کیلئے تیار ہے۔ دہشتگردی سے جنگ میں خیبر پختونخوا کے عوام کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔ فتنہ الخوارج اور سہولت کاروں کا خاتمہ مشترکہ اقدامات سے کیا جا رہا ہے۔ خوارجیوں کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
وفاقی تعاون کی اہمیت
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ صوبے میں امن و امان کے قیام کے لیے وفاقی تعاون ناگزیر ہے۔ دہشتگردی کے خاتمے کےلیے مشترکہ اور مربوط اقدامات کی ضرورت ہے۔








