50 ویں چیف آف دی آرمی سٹاف پولو اینڈ ٹینٹ پیگنگ چیمپئن شپ، فیلڈ مارشل کی بطور مہمان خصوصی شرکت
اختتامی تقریب کی تفصیلات
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) 50 ویں چیف آف دی آرمی سٹاف پولو اینڈ ٹینٹ پیگنگ چیمپئن شپ 2025 کی اختتامی تقریب جناح پولو فیلڈ لاہور میں منعقد ہوگئی۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی، علیمہ خان اور دیگر کیخلاف تھانہ ٹیکسلا میں مقدمہ درج
مہمان خصوصی کا استقبال

کور کمانڈر لاہور اور چیئرمین پاکستان پولو فیڈریشن نے مہمان خصوصی چیف آف ڈیفنس سٹاف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا استقبال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: مادھوری نے اپنا دفتر 3 لاکھ روپے کرائے پر دے دیا، سیکیورٹی ڈیپازٹ کتنا لیا؟ جان کر یقین نہ آئے
حاضرین کی تعداد
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں وزیر داخلہ اور چیف سیکریٹری پنجاب بھی موجود تھے جبکہ شائقین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
یہ بھی پڑھیں: فریقین زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں: انڈونیشیا کا امریکہ، ایران مذاکرات پر بیان آ گیا
انعامات کی تقسیم
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے جیتنے والوں اور شریک کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔
چیمپئن شپ کی تفصیلات
چیمپئن شپ میں 8 ٹیموں نے حصہ لیا، پشاور کور چیمپئن شپ کی فاتح رہی، گوجرانوالہ کور نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔








