بھارتی اداکارہ کا کرکٹر سوریا کمار یادیو سے متعلق حیران کن انکشاف
بھارتی اداکارہ خوشی مکھرجی کا حیران کن انکشاف
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ خوشی مکھرجی نے انڈین کرکٹ ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے کپتان سوریا کمار یادیو کے حوالے سے ایک چونکا دینے والا انکشاف کر کے مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ندیم مبارک اور رجب بٹ کی پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکالنے کی درخواست فریقین کو نوٹس جاری، جواب طلب
سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں
انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر بھی خاصی چہ مگوئیاں شروع ہو گئی ہیں۔ خوشی مکھرجی نے ایک تقریب میں شرکت کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں دعویٰ کیا کہ وہ اور سوریا کمار یادیو ماضی میں تعلقات میں رہ چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈراما انڈسٹری لڑکیوں کے لیے محفوظ نہیں: ریحام رفیق
کرکٹرز کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے خوشی کا موقف
اداکارہ سے جب پوچھا گیا کہ کیا وہ کسی کرکٹر کو ڈیٹ کرنا چاہیں گی تو انہوں نے واضح انداز میں کہا کہ انہیں افواہوں اور تعلقات میں پڑنا پسند نہیں، خوشی مکھرجی کا کہنا تھا کہ وہ کسی بھی کرکٹر کو ڈیٹ نہیں کرنا چاہتیں، حالانکہ ان کے مطابق کئی کرکٹرز ان سے رابطے میں رہے ہیں۔
سوریا کمار یادیو کے ساتھ بات چیت
انہوں نے مزید کہا کہ سوریا کمار یادیو انہیں کافی میسجز کیا کرتے تھے، تاہم اب ان کے درمیان زیادہ بات چیت نہیں ہوتی اور وہ کسی قسم کا تعلق بھی نہیں رکھنا چاہتیں۔








