پنجاب میں زبانی لین دین پر زمین کی فرد نکلوانے یا انتقال پر پابندی عائد
پنجاب میں زمین کے انتقال پر پابندی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب میں زبانی لین دین پر زمین کی فرد نکلوانے یا انتقال پر مکمل پابندی عائد کردی گئی، زمین کا انتقال صرف رجسٹرڈ دستاویزات پر ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: حافظ آباد: پی ٹی آئی کے ضلعی سیکرٹریٹ پر تالا لگادیا گیا
نوٹیفکیشن کی تفصیلات
روزنامہ جنگ کے مطابق اس حوالے سے نوٹیفکیشن پنجاب لینڈ ریونیو ایکٹ 1967 کی دفعات 13(2)، 16(2)، 17 اور 42-A کے تحت جاری کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کم عمر لڑکیوں کی جنسی ٹریفکنگ بے نقاب اور برطانوی شہزادے کے خلاف زیادتی کا کیس کرنے والی خاتون نے خودکشی کر لی
رجسٹرڈ دستاویزات کی ضرورت
نوٹیفکیشن کے مطابق وراثت کے کیسز کے سوا ہر قسم کے انتقال کے لیے رجسٹرڈ دستاویز لازمی قرار دیے گئے ہیں جبکہ خرید و فروخت، رہن، تبادلہ اور ہبہ صرف رجسٹرڈ انسٹرومنٹ پر ہی قابلِ قبول ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈیرہ اسماعیل خان: سیکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، 4 خوارج ہلاک، ایک جوان شہید
قانونی شقیں
رجسٹریشن ایکٹ 1908 کے تحت باقاعدہ رجسٹرڈ دستاویز کے بغیر انتقال ممکن نہیں، ٹرانسفر آف پراپرٹی ایکٹ 1882 کی دفعات 3، 54، 59، 118 اور 123 لاگو ہوں گی اور غیر رجسٹرڈ معاہدے یا اسٹامپ پیپر پر انتقال درج نہیں کیا جا سکے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پہلے جھکے نہ اب جھکیں گے، ہماری شہادت کی آرزو زندگی سے زیادہ ہے: ترجمان پاک فوج
عملدرآمد کی ہدایت
نوٹیفکیشن کے مطابق تمام ریونیو افسران کو نوٹیفکیشن پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کردی گئی ہے۔
فوری نفاذ
پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کو بھی باقاعدہ آگاہ کردیا گیا ہے، یہ نوٹیفکیشن فوری نافذ العمل ہوگا۔








