بھارت کا جنگی جنون، پاکستانی سرحد کے قریب بڑے پیمانے پر فضائی مشقوں کا اعلان کر دیا
بھارت کا جنگی جنون
نئی دہلی (مونیٹرنگ ڈیسک) بھارت جنگی جنون میں مبتلا ہے، پاکستانی سرحد کے قریب گجرات میں فضائی مشقوں کا اعلان کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر علیم خان نے پیپلز پارٹی کی سینیٹر پلوشہ خان سے سینیٹ اجلاس میں معذرت کرلی
فضائی مشقوں کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق بھارتی ایئر فورس نے پاکستانی سرحد کے قریب گجرات کے علاقے کچھ میں بڑے پیمانے پر فضائی مشقوں کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں 20 جنوری سے 21 جنوری تک فضائی حدود کو بین الاقوامی پروازوں کے لیے بند کر کے انڈین ایئر فورس کی مشق کے لیے ریزرو کرنے کا نوٹس ٹو ایئر مین (نوٹم) جاری کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئندہ 5 سال میں 10 لاکھ نوجوانوں کی سکلز کو اپ گریڈ کریں گے، شزا فاطمہ
مشقی طیارے اور سرگرمیاں
’’جیو نیوز‘‘ نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ ان مشقوں میں رافیل، سخوئی 30 ایم کے آئی، جیگوار اور دیگر فرنٹ لائن لڑاکا طیارے حصہ لیں گے۔ ان مشقوں میں تیز رفتار پروازیں، ہوائی لڑائی کی مشق اور ممکنہ طور پر لائیو فائرنگ یا بمباری کی تربیت بھی شامل ہوگی۔
محدود فضائی زون
محدود فضائی زون پاکستان کے ساتھ بھارت کی جنوبی سرحد کے حساس علاقے پر محیط ہے جس میں بحیرۂ عرب، سر کریک، راجکوٹ اور احمد آباد کے نزدیکی علاقے شامل ہیں۔








