چترال: 68 ہزار ڈالر میں لائسنس حاصل کرنے والا روسی باشندہ مارخور کا شکار کرنے میں کامیاب
چترال میں ٹرافی شکار
چترال(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایک روسی شہری نے چترال میں کشمیری مارخور کا 68 ہزار امریکی ڈالر میں ٹرافی شکار کرلیا، ٹرافی شکار کے سینگوں کا سائز 41 انچ تھا۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی، آل راؤنڈرز کی فہرست میں صائم ایوب ایک مرتبہ پھر پہلی پوزیشن پر براجمان
شکاری کا تعارف
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق چترال لوئیر کے علاقے گہریت گول میں ایک روسی شہری آندرے زیکا نے 68 ہزار امریکی ڈالر کے عوض پرمٹ پر نایاب کشمیری مارخور کا ٹرافی شکار کیا۔ شکار کیے گئے مارخور کے سینگوں کی لمبائی 41 انچ بتائی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا سعودی ولی عہد سے رابطہ، علاقائی امن کے لیے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال
محکمہ وائلڈ لائف کا بیان
محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق غیر ملکی شکاری نے اس شکار کے لیے 68 ہزار امریکی ڈالر کے عوض باقاعدہ لائسنس حاصل کیا تھا۔ وائلڈ لائف حکام کے مطابق یہ شکار کمیونٹی بیسڈ ٹرافی ہنٹنگ پروگرام کے تحت کیا گیا۔
کمیونٹی کے فوائد
پروگرام سے حاصل ہونے والی آمدن کا 80 فیصد حصہ مقامی کمیونٹی کی فلاح و بہبود اور جنگلی حیات کے تحفظ پر خرچ کیا جائے گا جبکہ ٹرافی ہنٹنگ پروگرام کا مقصد نایاب نسل کے جانوروں کے تحفظ کے ساتھ ساتھ مقامی آبادی کو معاشی فوائد فراہم کرنا ہے۔








