وزیراعظم شہباز شریف کا شہزادہ محمد بن سلمان کو فون، سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار

ٹیلی فون پر گفتگو

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرِ اعظمِ پاکستان محمد شہباز شریف نے آج شام مملکتِ سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ نہایت خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں ہونے والی اس گفتگو کے دوران وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے لیے دلی احترام اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا، اور ساتھ ہی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے بھی خیرسگالی کے جذبات پیش کیے۔

یہ بھی پڑھیں: What Happens When the Judiciary Validates Martial Law? Are Judges Not Bound by the Constitution? – Chief Justice

سعودی قیادت کا شکریہ

ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق وزیرِ اعظم نے پاکستان کے لیے سعودی قیادت کی گرمجوشی، محبت اور خاص توجہ پر ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا، جنہوں نے حالیہ مہینوں میں نئی بلندیوں کو چھوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سونا 2300 روپے مہنگا، فی تولہ قیمت 5 لاکھ 28 ہزار 562 روپے ہو گئی

علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے کی مجموعی صورتحال اور موجودہ علاقائی پیش رفت پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔ وزیرِ اعظم نے موجودہ چیلنجز کے تناظر میں امتِ مسلمہ کے درمیان اتحاد اور ہم آہنگی برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ پاکستان کی جانب سے مملکتِ سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ علاقائی امن و استحکام کے قیام کے لیے مکالمہ اور سفارت کاری ناگزیر ہیں۔

ولی عہد کا جواب

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیرِ اعظم کی ٹیلی فون کال پر شکریہ ادا کیا اور پاکستان کے ساتھ باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کی سعودی خواہش کا اعادہ کیا۔ انہوں نے آئندہ سال پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...