اسلام آباد میں عوامی سہولت کے لیے مزید پروجیکٹس شروع کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد میں نئے پروجیکٹس کا آغاز
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) میں عوام کی سہولت کیلئے مزید پروجیکٹس شروع کرنے اور نیشنل پارک کے لیے مخصوص ایریا مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نیپرا نے کے الیکٹرک کے لیے 7 سالہ ٹیرف کی منظوری دے دی
اجلاس کی تفصیلات
روزنامہ جنگ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس ہوا جس میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی خدمات حاصل کرنے کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: فٹ بال میں بھی “قلندرانہ” انقلاب: ٹیلنٹ ہنٹ اور گراس روٹ ڈویلپمنٹ کے لیے پی ایف ایف اور لاہور قلندرز میں اشتراک
تجاوزات کے خلاف آپریشن
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد میں تجاوزات کے خلاف آپریشن پوری قوت سے جاری رہے گا، واگزار کروائی گئی اراضی کا مفاد عامہ کے لیے بہترین استعمال کیا جائے گا۔
نئے کرکٹ سٹیڈیم کا منصوبہ
محسن نقوی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسلام آباد میں سٹیٹ آف دی آرٹ کرکٹ سٹیڈیم بنے گا۔
وزیر داخلہ نے 10 روز میں سٹیڈیم کا حتمی ڈائزین طلب کر لیا۔








