ہمیں ہلکے میں مت لینا، آئی پی ایل کھیلنے آئے تو ماریں گے: بنگلہ دیشی کرکٹرز بھارتی انتہا پسند ہندوؤں کے نشانے پر، شاہ رخ خان کو بھی دھمکیاں
بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کی مشکلات
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) اور اب بنگلہ دیشی کھلاڑی انتہا پسند ہندوؤں کے نشانے پر آ گئے ہیں۔ بالی ووڈ کے کنگ خان، شاہ رخ خان بھی مشکل میں پڑ گئے ہیں اور انہیں دھمکیاں ملنے لگی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: خاتون کو جنات کی جانب سے اغوا کرنے کا مقدمہ، پولیس افسران نے بازیابی کیلئے سرجوڑ لیے
پاکستانی اور بنگلہ دیشی کرکٹرز کا نشانہ
تفصیلات کے مطابق، پاکستانی کرکٹرز کے بعد اب بنگلہ دیشی کرکٹرز بھی بھارتی انتہا پسند ہندوؤں کے تعصب کا نشانہ بننے لگے ہیں۔ ''جنگ'' کے مطابق، ایک انتہا پسند ہندو کارکن نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی فرینچائز کولکتہ نائٹ رائڈرز کے مالک، بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بنگلہ دیشی کرکٹرز آئی پی ایل میں شرکت کرتے ہیں تو انہیں مارا پیٹا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان پر جرمانہ عائد
سوشل میڈیا پر دھمکی کا انکشاف
سوشل میڈیا ویب سائٹ ''ایکس'' پر ایک وائرل ویڈیو میں انتہا پسند ہندو کارکن کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یہ دھمکی دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے کہ اگر بنگلہ دیشی کھلاڑی آئی پی ایل میں کھیلنے آئے تو ہم ان کو ماریں گے اور اگر شاہ رخ خان اپنی ٹیم میں کسی بنگلہ دیشی کھلاڑی کو کھیلنے دیتے ہیں تو انہیں بھی ماریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اسٹیٹ بینک کا گزشتہ مالی سال میں خالص منافع کتنا رہا؟ رپورٹ جاری
پیشگی خطرات کا اظہار
انتہا پسند ہندو کارکن نے کہا کہ ''ہمیں ہلکے میں مت لینا، کیونکہ سنجے لیلا بھنسالی، جو بھارت کی سب سے بڑی بجٹ کی فلمیں بناتے ہیں، ہم نے تو ان کو بھی فلم ''پدماوت'' میں ہندوؤں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے پر 8 گھنٹے مسلسل مارا تھا۔''
یہ بھی پڑھیں: آپ کا آج (جمعہ) کا دن ستاروں کی روشنی میں کیسا رہے گا؟
آئی پی ایل 2026 کی نیلامی
یاد رہے کہ 16 دسمبر کو ابوظہبی میں منعقدہ آئی پی ایل 2026 کی نیلامی میں مستفیض الرحمٰن واحد بنگلہ دیشی کھلاڑی ہیں، جنہیں کولکتہ نائٹ رائڈرز نے 9.2 کروڑ روپے میں خریدا۔
بھارت اور بنگلہ دیش کے تعلقات
واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے کے بعد بھارت اور بنگلہ دیش کے تعلقات کشیدہ ہیں۔








