شیر افضل مروت نے زہر دیئے جانے کی خبروں پر خاموشی توڑ ڈالی
شیر افضل مروت کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے سوشل میڈیا پر زیر گردش کرنے والی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔
یہ بھی پڑھیں: وہ امریکی ریاست جو غیر ملکی ملازمین کو مفت رہائش کیلئے بلا رہی ہے
وزن میں کمی کی وضاحت
اپنے ویڈیو پیغام میں شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ مجھے اس وقت جتنی بھی بیماریاں لاحق ہیں اسکی وجہ سے میرا وزن 10 گنا کم ہوا ہے، تاہم مجھے زہر دیئے جانے کی خبروں میں کسی قسم کی صداقت نہیں ہے۔ میں نے جو صحت کے ٹیسٹ کروائیں ہیں اس میں ایسا کچھ بھی سامنے نہیں آیا۔
یہ بھی پڑھیں: پراسرار خالق، دھوکہ اور پیزا کی خریداری: بٹ کوائن سے متعلق سات دلچسپ کہانیاں
عوام کے سامنے حقیقت
شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ عوام کے سامنے میں حقیقت رکھنا چاہتا ہوں کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی اور جمہوریت کی بالادستی پر زور دیا ہے۔ میری صحت نے میرا ساتھ نہیں دیا جس کی وجہ سے میں اس احتجاج میں شرکت نہیں کر سکا جس میں عوام اور کارکنان کی بڑی تعداد نکلی تھی۔
احتجاج اور صحت کا بہانہ
ملک میں حالیہ دھرنے اور احتجاج کے دوران میری صحت کا بہانہ کے طور پر اجاگر کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کی یہ ہمت دیکھنے والی تھی جس کو دیکھنے کیلئے میری آنکھیں ترس گئی تھیں۔ 9 مئی کے بعد جس طرح سے عوام کو ڈرایا گیا تھا کہ شاید اب وہ گھروں سے نہ نکلیں، جب اسلام آباد پولیس مجھے غیر قانونی حراست میں لیا تھا اور جب میں ضمانت پر رہا ہوا تو اگلے دن مجھے کرونا ہو گیا۔