ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
ایک اہم سلسلہ بن جانے کی امید ہے اور راستے کی بڑی رکاوٹ صبح ہی دور ہو جائے گی جو لوگ عرصہ دراز سے روزگار کے لئے پریشان تھے۔ ان کا سلسلہ بن سکے گا۔
یہ بھی پڑھیں: باتیں اور دعوے آسان ہیں، کام کے لیے باہر نکلنا پڑتا ہے، تنقید کرنے والوں کی بے بسی سمجھتی ہوں، وزیراعلیٰ مریم نواز
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آج آپ کو اہم معاملے میں بہتر ی کی خوشخبری مل رہی ہے اور اس وقت جو بھی رکاوٹ تنگ کررہی ہے اس سے نجات حاصل ہو سکے گی ، فکر مند نہ ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: جام کمال سے چینی سفیر کی ملاقات، اقتصادی تعاون مزید مستحکم بنانے پر اتفاق
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
خاندانی معاملات میں آپ کی پوزیشن بے حد کمزور ہے۔ آپ کو شاید آگے چل کر مکمل اکیلا ہونا پڑے اور جس کو اپنا سمجھتے تھے وہی اب بڑا دشمن ثابت ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان متحدہ عرب امارات کے عوام کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے، وزیراعظم
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
حالات بحکم اللہ تیزی سے بدل رہے ہیں۔ آپ کو اپنے مقاصد میں اب کامیاب ہونے کا شاندار موقع ملے گا اور جو کام ناممکن لگ رہا تھا وہ اب ممکن ہو جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں موبائل فون انٹرنیٹ ایک ہفتے سے معطل، شہریوں کو مشکلات
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
کسی کام کو بھی چھوٹا سمجھ کر نظر انداز نہ کریں۔ اس وقت حالات بہتری کی طرف جا رہے ہیں۔ کوئی بھی کام پکڑلیں، انشاءاللہ اس میں آگے بڑی کامیابی حاصل ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں ’’دھی رانی پروگرام‘‘ کے تیسرے فیز کی تقریب، صوبائی وزراء کی شرکت، 84 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادی
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
قدرت مہربان ہو تو اپنے معاملات بھی سیدھے رکھ کر چلنا چاہیے تاکہ غیبی مدد سے اچھی طرح فائدہ اٹھایا جا سکے۔ اس وقت حالات بحکم بہتری کی جانب چل رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں بیوی کو قتل کرنے والا شوہر سی سی ٹی وی کی مدد سے گرفتار
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
اچھی خبر انشاءاللہ مل جائے گی۔ آپ جس بھی مشکل کا کافی دنوں سے شکار تھے اس سے نجات حاصل ہوگی اور جو رکاوٹ دوسروں کی وجہ سے ہے، وہ دور ہو سکے گی۔
یہ بھی پڑھیں: سابق ٹیسٹ کرکٹ محمد یوسف کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی کی کوچنگ چھوڑنے کا فیصلہ
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
ابھی صدقے کا عمل جاری رکھیں۔ کچھ تو ہے جو آپ کے لئے پریشانیاں جاری کئے ہوئے ہے۔ اس وقت استخارے کی مدد بھی لیں اور اپنے دل کی بات کسی سے نہ کریں تو بہتر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: روس کا مسافر طیارہ لاپتا، 50 مسافر سوار
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
کوئی ایسی شرارت آپ کے ساتھ ہو رہی ہے جس کے بارے میں آپ کو علم نہیں ہے۔ اس لئے استخارے سے مدد لیں اور اپنی تمام سرگرمیاں کچھ عرصے کے لئے ملتوی کر دیں۔
یہ بھی پڑھیں: اماراتی بزنس مین سہیل الزرعونی کی طرف سے سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کے اعزاز میں عشائیہ
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
صورت حال بحکم اللہ تیزی سے آپ کے حق میں ہو رہی ہے۔ آپ جس بھی مسئلے کو لے کر پریشان تھے، وہ بھی حل ہو سکتا ہے اور رقم بھی ضرورت کے تحت مل جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈ ٹریڈ سینٹر دبئی میں آٹومکینیکا دبئی 2025 کا انعقاد، پاکستانی کمپنیوں کی شرکت
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
اس وقت آپ کی ایک بڑی مشکل انشاءاللہ حل ہوگی۔ آپ پریشان نہ ہوا کریں۔ اپنے سارے معاملات اللہ پر چھوڑ دیں، وہ سب کچھ بہتر کر دے گا اور آسانیاں عطا فرمائے گا۔
سیارہ مشتری
19 فروری سے 20 مارچ
جو راستہ کافی دنوں سے بند تھا، وہ آج سے کھلنا شروع ہوجائے گا اور آپ کے لئے اب آسانیاں ملنے والا معاملہ ہوگا۔ پریشانی والی بات نہیں ہے، بگڑے حالات سنبھل جائیں گے۔








