ایئر مارشل نور خان کی صاحبزادی ڈاکٹر فائقہ قریشی امریکا میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق
ڈر کی وفات
نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق ایئر مارشل نور خان کی صاحبزادی اور معروف طبی ماہر پروفیسر ڈاکٹر فائقہ قریشی امریکا میں ٹریفک حادثے میں انتقال کر گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: دشمن غلطی کرنے سے پہلے ہزار بار سوچ لے، پاکستان پلک جھپکے بغیر جواب دے گا: انوار الحق کاکڑ
حادثے کی تفصیلات
خاندان اور سوشل میڈیا ذرائع کے مطابق ڈاکٹر فائقہ کی گاڑی کو حادثہ اچانک پیش آیا تاہم واقعے کی تفصیلات تاحال امریکی حکام کی جانب سے جاری نہیں کی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: ملکی سالمیت کے سامنے کوئی لیڈر نہیں، بانی پی ٹی آئی کو جیل برداشت نہیں ہو رہی: حنیف عباسی
پیشہ ورانہ خدمات
ڈاکٹر فائقہ قریشی پیڈیاٹرک ایمرجنسی میڈیسن کی ممتاز پروفیسر تھیں اور اپنے شعبے میں پیشہ ورانہ مہارت، ہمدردی اور تدریسی خدمات کے باعث نہایت احترام کی نگاہ سے دیکھی جاتی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: جرمنی میں ریاست کا تختہ الٹنے کی سازش کے الزام میں خود ساختہ بادشاہ گرفتار
غم کا اظہار
اِن کی وفات پر طبی برادری اور پاکستانی کمیونٹی میں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
خاندانی پس منظر
امریکا کے چلڈرنز ہاسپٹل آف دی کنگز ڈاٹرز نے بھی ڈاکٹر فائقہ قریشی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ایک مخلص اور قابل پیڈیاٹرک فزیشن قرار دیا ہے۔
ڈاکٹر فائقہ کے والد ایئر مارشل (ر) نور خان پاکستان کے نامور رہنما رہے جنہوں نے پاک فضائیہ کے سربراہ سمیت سول ایوی ایشن، سپورٹس اور دیگر اہم شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دیں۔








