دسمبر میں تاریخ ساز ٹیکس وصولی، وزیر خزانہ کی ایف بی آر کو مزید اضافے کی ہدایت
فنانس وزیر کی ٹیکس وصولی پر ستائش
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے دسمبر 2025ء میں تاریخ کی بلند ترین ٹیکس وصولی کا ریکارڈ بننے پر ایف بی آر کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ٹیکس کلیکشن میں مزید اضافے کی ہدایت کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: 4 سے 5 نومبر کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش جبکہ مری، گلیات اور دیگر پہاڑی علاقوں میں برف باری کی پیشگوئی
مالیاتی اصلاحات کا کامیاب نتیجہ
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق محمد اورنگزیب نے اس کارکردگی کو حکومت کے مالیاتی اصلاحات کے ایجنڈے، بہتر ٹیکس تعمیل، مؤثر نفاذ اور ڈیجیٹل اصلاحات کی کامیابی کا واضح ثبوت قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ،پاسداران انقلاب گارڈز کے بریگیڈیئر جنرل پائلٹ سمیت جاں بحق
ایف بی آر کی کارکردگی کا جائزہ
وزیر خزانہ نے ایف بی آر فیلڈ فارمیشنز سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 18 ماہ میں نمایاں پیشرفت ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں دسمبر 2025 کی وصولیاں نہایت حوصلہ افزا ہیں، معیشت کی ڈیجیٹائزیشن، کیش لیس لین دین کے فروغ اور کاروباری سرگرمیوں کو متاثر کئے بغیر مضبوط نفاذِ قانون کی حکمت عملی نے عملی اور پائیدار نتائج دینا شروع کر دیئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ریاست کے زخم مزید گہرے ہوتے جارہے ہیں، حکومت کمزور ہے، کیا عمران خان نے سارے آپشن آزما لیے؟ سلیم صافی بول پڑے
ٹیکس وصولی کے اعداد و شمار
اس موقع پر وزیر خزانہ کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایف بی آر نے دسمبر 2025 میں 1,427.1 ارب روپے ٹیکس وصول کیا جو ماہانہ ہدف 1,446 ارب روپے کا 99 فیصد ہے، یہ کسی بھی سال کے دسمبر میں اب تک کی سب سے زیادہ ٹیکس وصولی ہے، جو بہتر تعمیل اور مؤثر نفاذ کو ظاہر کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا وقت تبدیل
ان لینڈ ریونیو سروس کا نمایاں کارکردگی
بریفنگ کے مطابق ان لینڈ ریونیو سروس نے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 1,310 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 1,308 ارب روپے ٹیکس وصول کیا جو 99.8 فیصد بنتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی، مردہ حالت میں ملنے والے نوجوان کے اندھے قتل کا معمہ حل ، ملزم گرفتار
ماہانہ ٹیکس وصولی میں اضافہ
اعداد و شمار کے مطابق ماہانہ بنیاد پر نومبر کے مقابلے میں دسمبر میں ٹیکس وصولی میں 59 فیصد اضافہ ہوا، نومبر میں وصولی 898 ارب روپے تھی جو دسمبر میں بڑھ کر 1,427.1 ارب روپے ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: اسد عمر کو گن پوائنٹ پر سیاست چھوڑنے کے لیے مجبور کیا گیا: محمد زبیر
انکم ٹیکس اور دیگر وصولیوں میں اضافہ
وزیر خزانہ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ انکم ٹیکس کی وصولی میں سب سے زیادہ 107 فیصد اضافہ ہوا، جو نومبر کے 402 ارب روپے سے بڑھ کر دسمبر میں 831.5 ارب روپے تک پہنچ گئی۔ اسی طرح سیلز ٹیکس کی وصولی میں 25 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 403.7 ارب روپے رہی جبکہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 6 فیصد اضافے کے ساتھ 72.8 ارب روپے تک پہنچ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: فلم میں زیادتی کا سین شوٹ کیا گیا تو مجھے ۔۔ بالی ووڈ اداکارہ کا حیران کن انکشاف
کسٹمز ڈیوٹی میں اضافہ
علاوہ ازیں کسٹمز ڈیوٹی کی وصولی میں بھی 15 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور یہ 118.9 ارب روپے رہی۔
یہ بھی پڑھیں: کچھ عناصر جھوٹی خبریں پھیلا کر پاک افغان جنگ بندی کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں، عابد شیر علی
ایف بی آر کی حکمت عملی اور نتایج
دور ان بریفنگ بتایا گیا کہ ایف بی آر بورڈ کی مسلسل نگرانی اور وزارتِ خزانہ کی اصلاحاتی حکمتِ عملی کے مطابق یہ نتائج مضبوط ٹیکس تعمیل، بہتر نفاذ اور ادارہ جاتی احتساب کی جانب واضح پیش رفت کو ظاہر کرتے ہیں، بہتر ٹیکس تعمیل اور مؤثر نفاذ ہی وہ واحد پائیدار راستہ ہے جس کے ذریعے رسمی شعبے پر ٹیکس کے بوجھ میں کمی لائی جا سکتی ہے۔
آئندہ کے اہداف
وفاقی وزیر خزانہ نے ایف بی آر کی فیلڈ فارمیشنز پر زور دیا کہ وہ اپنی کوششوں کو مزید تیز کریں اور ٹیکس نیٹ کو گہرا اور وسیع بنانے کیلئے دگنی محنت کریں، انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ٹیم ایف بی آر اپنی پیشہ ورانہ صلاحیت، محنت اور مؤثر نفاذ کے ذریعے اس اہم قومی ہدف کے حصول میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔








