فیلڈ مارشل کی کامیابیاں اور منفی پروپیگنڈا مہم ۔۔

پاکستان کی عالمی اہمیت

بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی اہمیت کا اعتراف اور دفاعی شعبے میں کامیابیاں آج ہر عالمی جریدے کی زینت ہیں۔ دنیا پاکستان کو ایک ابھرتی ہوئی عسکری طاقت، قدرتی وسائل سے مالامال ملک اور اسٹریٹجک اہمیت کے حامل خطے کے طور پر دیکھ رہی ہے، جہاں مستقبل قریب میں کئی مواقع موجود ہیں۔ پاکستان کی سول و عسکری قیادت کی ہم آہنگی سے ہم اس منزل کی جانب تیزی سے گامزن ہو چکے ہیں جو ہر پاکستانی کا خواب ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے نے نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر چوہدری سرفراز سمیت چار افسران کو گرفتار کرلیا

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کردار

پاکستان کو عالمی سطح پر یہ مقام دلانے میں چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بنیادی کردار ہے۔ چاہے وہ پاک بھارت جنگ ہو، خلیجی ممالک کے ساتھ دفاعی و معاشی معاہدے ہوں یا امریکا اور چین جیسی عالمی طاقتوں کے ساتھ متوازن خارجہ پالیسی کی تشکیل ہو، ان سب عوامل میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا بنیادی کردار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کی جانب سے 28 جنوری کو یاسین ملک کو سزا سنانے کا خطرہ ہے، ان کی جان لینے کی کوشش ہوئی تو وہ دھماکا ہوگا کہ سب ہاتھ ملتے رہ جائیں گے، اہلیہ مشعال ملک

منفی پروپیگنڈا

فیلڈ مارشل کے اسی بے مثال کردار کی وجہ سے ملک دشمن عناصر مسلسل ان کے خلاف پروپیگنڈا مہم چلائے ہوئے ہیں۔ خاص طور پر سوشل میڈیا پر ان کے بارے میں تضحیک آمیز اور گمراہ کن مہم جاری ہے۔ حال ہی میں ان کے دورہ لیبیا کے موقع پر لی گئی ایک تصویر کو بنیاد بناکر کچھ منفی وی لاگ، سوشل میڈیا پر تبصرے اور تجزیوں نے بہت سے سوالات کھڑے کئے ہیں۔ ان تجزیوں کے پیچھے یقینی طور پر وہ ہینڈلرز ہیں جو پاکستان کے دشمن ہیں اور انہیں عالمی سطح پر پاکستان کی پذیرائی بری طرح کھٹک رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میر علی میں خوارج کا خودکش حملہ ناکام، 4خوارجی جہنم واصل

سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ

یہ ملک دشمن عناصر اس وقت بھی منفی پروپیگنڈا مہم کا حصہ بنے جب پاکستان نے سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ کیا۔ فیلڈ مارشل کے دورہ امریکا اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کے موقع پر بھی یہ منفی عناصر متحرک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران میں 8 پاکستانیوں کے قتل پر پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع

عالمی لیڈروں کی تعریف

ڈونلڈ ٹرمپ نے جب آرمی چیف سید عاصم منیر کو بار بار "میرے پسندیدہ فیلڈ مارشل" کہا تو یہ دراصل پاکستان کی عزت تھی۔ امریکی صدر کے اس فقرے پر بھارت کی تکلیف تو سمجھ آتی ہے مگر پاکستان میں موجود اور مغربی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کے اعتراضات عقل و فہم سے بالاتر ہیں۔ فیلڈ مارشل کی تعریف و توصیف صرف عالمی لیڈروں تک ہی محدود نہیں بلکہ کئی موقر عالمی جریدوں میں بھی ان کے بارے میں کئی آرٹیکل شائع ہو چکے ہیں، ان آرٹیکلز میں ان کی کامیابیوں کی تصدیق کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کی پرواز کی سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ، آکسیجن ماسک کھل کر مسافروں کی سیٹوں پر آگرے

منفی عناصر کی رکاوٹ

ان آرٹیکلز کی اشاعت اور عالمی فورمز پر فیلڈ مارشل کی اہمیت کو تسلیم کیے جانے پر ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ پاکستان میں بھی فیلڈ مارشل عاصم منیر کی پذیرائی کی جاتی، ان کی کامیابیوں اور پاکستان کے لیے خدمات کو صدق دل سے تسلیم کیا جاتا، مگر افسوسناک بات یہ ہے کہ جب بھی پاکستانیوں کے لیے کوئی ایسا قابل فخر لمحہ آتا ہے مخصوص عناصر منفی مہم میں متحرک ہو جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر کس کے کہنے پر بنایا گیا؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

بیانیے کی جنگ

اس صورتحال کے بعد یہ بات وثوق سے کہی جا سکتی ہے کہ موجودہ دور میں میدان جنگ کے باہر ایک بیانیے کی جنگ بھی جاری ہے، جس سے نبرد آزما ہونا بہت ضروری ہے۔ ایسے لوگوں کا سنجیدہ محاسبہ کرنے کی ضرورت ہے جو جانے یا انجانے میں ملک دشمن قوتوں کے آلہ کار بن رہے ہیں۔

اختتام

کوئی بھی جنگ عملی میدان میں جیتنے کے ساتھ ساتھ یہ بھی ضروری ہے کہ بیانیے کی جنگ میں بھی دشمن کو بھرپور جواب دیا جائے اور پاکستان کا مقدمہ مؤثر طریقے سے لڑا جائے۔

نوٹ: یہ مصنف کا ذاتی نقطہ نظر ہے جس سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں۔

Categories: بلاگ

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...