امریکی وفد کی متنازعہ صومالیہ سے صومالی لینڈ کے صدر سے ملاقات، بربیرا کی بندرگاہ اور فضائی اڈے کا دورہ
امریکی وفد کی صومالی لینڈ کے صدر سے ملاقات
بربیرا (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی وفد نے متنازع صومالی لینڈ کے صدر سے ملاقات کی ہے جبکہ بربیرا کی بندرگاہ اور فضائی اڈے کا دورہ بھی کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی: سگی خالہ نے 17 سالہ بھانجی کو اغوا کرکے خاوند کے ذریعے جنسی زیادتی کا نشانہ بنوا ڈالا
تفصیلات
تفصیلات کے مطابق متنازع صومالی لینڈ کے صدر سے امریکہ کی افریقہ کمانڈ کے جنرل ڈاگون اینڈرسن اور امریکہ کے ڈپٹی سفیر جسٹن ڈیوس نے ملاقات کی۔ خبر رساں اداروں کے مطابق ملاقات میں قرنِ افریقہ اور بُحیرۂ احمر کی سیکیورٹی سے متعلق اعلیٰ سطحی بات چیت کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست دائر
مذاکرات کے مقاصد
’’جنگ‘‘ کے مطابق مذاکرات میں دورۂ واشنگٹن سے قبل سیکیورٹی شراکت داری کے معاہدوں کو حتمی شکل دینے پر توجہ مرکوز رہی۔ امریکی وفد نے متنازع صومالی لینڈ نیشنل آرمی کے سربراہ اور حکام کے ہمراہ بربیرا کی بندرگاہ اور فضائی اڈے کا دورہ بھی کیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائی کورٹ نے شیریں مزاری کو بیٹی ایمان مزاری اور داماد ہادی علی چٹھہ سے ملاقات کی اجازت دے دی
ماہرین کی رائے
ماہرین کے مطابق اِس پیش رفت کو آئندہ ہفتوں میں امریکا کی جانب سے متنازع صومالی لینڈ کو تسلیم کیے جانے کی سمت اشارہ سمجھا جا رہا ہے۔
اسرائیل کا موقف
واضح رہے کہ اسرائیل نے گزشتہ ہفتے خود ساختہ جمہوریہ صومالی لینڈ کو ایک آزاد اور خودمختار ریاست کے طور پر تسلیم کیا تھا۔








