کراچی: چلتے رکشے میں بیٹھی لڑکی نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے جاں بحق
سانحہ لانڈھی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی کے علاقے لانڈھی میں چلتے رکشے میں بیٹھی لڑکی نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: نہ تو بھارت اسرائیل ہے اور نہ ہی پاکستان فلسطین، بھارت نے ہمیں اکسایا یا حملہ کیا تو ہمارا ردعمل تیز اور وحشیانہ ہوگا: پاک فوج نے دشمن کو خبردار کردیا
متاثرہ لڑکی کی شناخت
روزنامہ جنگ کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ لڑکی کی شناخت گیارہویں جماعت کی طالبہ 17 سالہ کومل کے نام سے ہوئی ہے۔
واقعے کی تفصیلات
لڑکی کے والد کا کہنا ہے کہ بیٹی بھائی کے ساتھ کزن کے گھر سے واپس آرہی تھی۔ پولیس اس حوالے سے مزید تفتیش کر رہی ہے۔








