پاکستان یمن میں امن کیلئے مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے حل پر یقین رکھتا ہے، ترجمان دفتر خارجہ
پاکستان کی حمایت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے یمن کی صورتحال کو مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے حل کرنے کی اپنی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی شہری فوراً ایران چھوڑ دیں: امریکی محکمۂ خارجہ نے ہدایت جاری کر دی
یمن کی وحدت اور علاقائی سالمیت
دفترخارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ پاکستان یمن کی وحدت اور علاقائی سالمیت کا بھرپورحامی ہے اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لئے ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیاسی، اقتصادی، انسانی حقوق کی پامالی اور ناجانے کتنے بحران، عوام مہنگائی، قوت خرید میں کمی، بے روزگاری اور غربت کی چکی میں پسے جا رہے ہیں
سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے اقدامات
ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے مثبت اقدامات کی قدر کرتا ہے اور امید رکھتا ہے کہ یہ اقدامات یمن میں پائیدار اورپرامن حل میں معاون ثابت ہوں گے، دونوں برادر ممالک کی کوششیں علاقائی امن اوراستحکام کے مشترکہ عزم کی عکاس ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرانس جینڈر کھلاڑیوں کو لاس اینجلس اولمپکس میں شرکت سے روک دیا گیا
پاکستان کا عزم
پاکستان خطے میں امن، ترقی اوراستحکام کیلئے شراکت داری کو مضبوط کرنے میں اپنا مثبت کردار ادا کرنے کے لئے پرعزم ہے اور بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر یمن میں دیرپا امن قائم کرنے کی کوششوں میں شامل رہنے کا عزم رکھتا ہے۔
خطے میں امن کے لئے کردار
ترجمان نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستان ہمیشہ خطے میں امن اور تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں میں فعال کردار ادا کرے گا۔








