چیئرمین پی سی بی کی خواتین کھلاڑیوں کو غذائیت سے بھرپور کھانا دینے کی ہدایت
پی سی بی کی خواتین کھلاڑیوں کے لئے غذائیت کی ہدایت
لاہور(ویب ڈیسک) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے خواتین کھلاڑیوں کو غذائیت سے بھرپور کھانا دینے کی ہدایت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور اور بہاولپور سے کمسن بچیوں کاوالدہ سمیت اغوا، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اسلام آباد طلب
حنیف محمد ریجنل ہائی پرفارمنس سینٹر کا دورہ
تفصیلات کے مطابق چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں قائم حنیف محمد ریجنل ہائی پرفارمنس سینٹر کا دورہ کیا۔ انہوں نے دورہ جنوبی افریقہ کے لیے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی ممکنہ کھلاڑیوں کے لیے جاری تربیتی کیمپ کا معائنہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: حیدرآباد میں انوکھی بارات، دولہے کو نوٹوں کا کئی میٹر لمبا ہار پہنادیا گیا
کوچز اور کھلاڑیوں سے ملاقات
چئیرمین پی سی بی نے اس موقع پر تربیت فراہم کرنے والے کوچز اور کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور کیمپ میں شریک کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا۔ انہوں نے تربیت کے حوالے سے استسفار کیا اور خواتین کھلاڑیوں کو غذائیت سے بھرپور کھانا دینے کی ہدایت کی۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کی یونیورسٹی میں احتجاجاً اپنے کپڑے اتارنے والی لڑکی گرفتار
کھلاڑیوں کی محنت اور عزم
محسن نقوی نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ زیر تربیت ویمن کرکٹرز کو ٹریننگ کے دوران بہترین سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کیمپ میں بہترین کوچز کی تربیت شاندار ہے، کھلاڑیوں کو بھی بھرپور محنت کر کے مطلوبہ نتائج فراہم کرنے ہوں گے۔
انہوں نے زور دیا کہ عالمی ویمن کب کرکٹ ٹورنامنٹ کو سامنے رکھ کر تیاریوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے، عملی مشقوں، فزیکل فٹنس اور تیکنیکی سطح پر بھرپور توجہ دی جائے کیونکہ جسمانی طور پر مکمل فٹ ہونا لازمی ہے۔
ٹریننگ کی سرگرمیوں کی تفصیلات
کوچز نے چیئرمین پی سی بی کو کیمپ میں جاری ٹریننگ کی مختلف سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ اس موقع پر ہیڈ کوچ وہاب ریاض، عبدالرحمان، عمران فرحت اور دیگر موجود تھے۔








