ایران کے سابق شاہ کے بیٹے رضا پہلوی نے امریکی صدر کے ایران سے متعلق بیان کی حمایت کر دی
ایران کے سابق شاہ کے بیٹے کی حمایت
نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے سابق شاہ کے بیٹے رضا پہلوی نے امریکی صدر کے ایران سے متعلق بیان کی حمایت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جہاں دماغ غلام ہوں وہاں زنجیروں کی ضرورت نہیں ہوتی
ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان
تفصیلات کے مطابق، رضا پہلوی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران سے متعلق بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔ "جنگ" کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری بیان میں صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے رضا پہلوی نے کہا کہ ٹرمپ کا بیان ایرانی عوام کے لیے مزید طاقت اور اُمید ہے۔ آخر کار، امریکہ کا ایک صدر مضبوطی سے ان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب جانے جانے والے خواتین سمیت 9 افراد کو جہاز سے اتار لیا گیا لیکن کیوں ؟ حیران کن انکشاف
ایران کے مستقبل کا منصوبہ
رضا پہلوی کا کہنا تھا کہ ان کے پاس ایران کے لیے مستحکم منتقلی کا منصوبہ ہے اور اسے پورا کرنے کے لیے عوام کی حمایت بھی حاصل ہے۔
امریکی صدر کی مداخلت کی دھمکی
واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی صورتحال پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ اگر ایران میں مزید مظاہرین مارے گئے تو امریکہ مداخلت کے لیے تیار ہے۔








