سونے کی قیمت میں بڑی کمی
سونے کی قیمت میں بڑی کمی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ہر وعدے کی تکمیل، ہر خواب کی تعبیر
بین الاقوامی بلین مارکیٹ کا جائزہ
رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ایک روزہ وقفے کے بعد ہفتے کو سونا اور چاندی کی قیمتوں میں دوبارہ کمی واقع ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: جنت مرزا نے ویلنٹائن ڈے کے لیے گفٹ خرید لیا، جنت کا محبوب کون ہے؟ یاسر شامی کو بتادیا
سونے کی قیمت میں کمی
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں ہفتے کو فی اونس سونے کی قیمت 47 ڈالر کی کمی سے 4 ہزار 332 ڈالر کی سطح پر آگئی جس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 4 ہزار 700 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 55 ہزار 562 روپے کی سطح پر آگئی۔
یہ بھی پڑھیں: مجھے عمران خان سے ملنے سے روکنے کا مقصد پارٹی میں تقسیم اور اختلافات بڑھانا ہے، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور
فی دس گرام سونے کی قیمت
اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 4 ہزار 030 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 90 ہزار 570 روپے کی سطح پر آگئی۔
چاندی کی قیمتوں میں تبدیلی
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 106 روپے کی کمی سے 7 ہزار 756 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 91 روپے کی کمی سے 6 ہزار 649 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔








