بڑے پیمانے پر حملہ کیا، وینزویلا کے صدر اور ان کی اہلیہ کو پکڑ کر ملک سے باہر منتقل کردیا ہے: ٹرمپ
وینزویلا پر حملے کی تصدیق
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا پر حملے کی تصدیق کردی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی انتشار کی سیاست کررہی ہے، آخری کال خاتمے کی کال ثابت ہوگی، امیر مقام
ٹرمپ کا بیان
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ٹرتھ‘‘ پر جاری بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ’’امریکہ نے وینزویلا اور اس کے لیڈر پر بڑے پیمانے پر حملہ کیا ہے۔ وینزویلا کے صدر اور ان کی اہلیہ کو پکڑ کر ملک سے باہر منتقل کردیا گیا ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھیں: لاہور کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش
پریس کانفرنس کی اطلاع
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ وینزویلا کے معاملے پر پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے پریس کانفرنس کریں گے۔
حملوں کی تفصیلات
امریکی میڈیا کے مطابق وینزویلا میں ٹرمپ نے حملوں کا حکم دیا ہے اور وینزویلا کے دارالحکومت کاراکس میں کم از کم 7 دھماکے ہوئے۔ امریکی عہدیدار نے خبر ایجنسی سے گفتگو میں بتایا کہ امریکہ وینزویلا کے خلاف فوجی حملے کر رہا ہے۔








