امریکی حملوں کا مقصد ہمارے تیل اور معدنیات پر قبضہ کرنا ہے: وینزویلا حکومت
وینزویلا پر امریکی حملے کی تصدیق
کاراکس (مانیٹرفنگ ڈیسک) وینزویلا حکومت نے تصدیق کی ہے کہ امریکہ کی جانب سے حملے کاراکس، میرانڈا، آراگوا اور لاگویرہ ریاستوں میں ہوئے ہیں۔ ان امریکی حملوں کا مقصد وینزویلا کے تیل اور معدنیات پر قبضہ کرنا ہے۔ امریکہ ہمارے وسائل حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوگا، ہم امریکی کی فوجی جارحیت کو مسترد کرتے ہیں۔ وینزویلا کے صدر نے حملوں کے بعد ملک میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا حکومت کا سرکاری ملازمین کو 30 مئی تک تنخواہ اور پنشن دینے کا فیصلہ
روسی میڈیا کی رپورٹ
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق روسی میڈیا یہ دعویٰ کر رہا ہے کہ امریکی حملوں میں وینزویلا کے دفاعی ہیڈکوارٹرز کو نشانہ بنایا گیا ہے اور وینزویلا کے صدر صدارتی محل چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔
کولمبیا کے صدر کا ردعمل
اسی حوالے سے کولمبیا کے صدر نے کہا ہے کہ کاراکس پر میزائل داغے جا رہے ہیں اور کاراکس حملوں پر یو این سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلایا جائے۔








