کراچی، جمالی پل کے قریب جھگیوں میں جھگڑے کے دوران سسر نے مبینہ طور پر بیٹوں کے ہمراہ ڈنڈوں کے وار سے داماد کو قتل کر دیا۔
قتل کا واقعہ کراچی میں
کراچی (ویب ڈیسک) سپرہائی وے جمالی پل کے قریب جھگیوں میں جھگڑے کے دوران سسر نے مبینہ طور پر بیٹوں کے ہمراہ ڈنڈوں کے وار سے داماد کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: سیلابی صورتحال، لاہور بورڈ نے میٹرک کے ضمنی امتحانات ملتوی کر دیئے
لاش کی شناخت
ریسکیو حکام کے مطابق سچل کے علاقے جھگڑے کے دوران تشدد سے جاں بحق شخص کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کی جہاں مقتول کی شناخت 32 سالہ رام جی ولد سچو کے نام سے کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ایمازون ویب سروسز میں بڑی خرابی، دنیا بھر میں کئی ایپس اور ویب سائٹس بند
پولیس کا بیان
ایس ایچ او سچل شبیر حسین نے بتایا کہ واقعہ سپر ہائی وے جمالی پل کے قریب قائم جھگیوں میں پیش آیا ہے۔ ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ مقتول رام جی کا اس کے سسر کے ساتھ کسی بات پر جھگڑا ہوا تھا جس پر سسر نے اپنے بیٹوں کے ہمراہ رام جی کو ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا جس کے باعث وہ ہلاک ہوگیا۔
ملزمان کی تلاش
ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ ملزم سسر موقع سے بیٹوں سمیت فرار ہوگیا ہے جس کی تلاش اور تفتیش کا عمل جاری ہے۔








