امریکہ کے صدر ٹرمپ کے بیان پر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا رد عمل بھی آ گیا
ایرانی وزیر خارجہ کا ٹرمپ کے بیان پر رد عمل
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کے صدر ٹرمپ کے بیان پر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا رد عمل بھی آ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے قومی جانور مارخور سمیت 118 جانوروں کے شکار کے پرمٹ نیلام، مارخور کا پرمٹ 10 کروڑ میں نیلام کیا گیا
ٹرمپ کا بیان خطرناک قرار
تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پیغام غیر ذمہ دارانہ اور خطرناک ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہیں علم ہونا چاہیے کہ عوامی املاک پر مجرمانہ حملوں کو برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ ماضی کی طرح، ایرانی عوام داخلی امور میں کسی بھی مداخلت کو مسترد کریں گے۔ ہماری مسلح افواج الرٹ ہیں، اور وہ ایرانی خود مختاری کی کسی بھی خلاف ورزی پر جانتی ہیں کہ کہاں نشانہ بنانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چینی انفلوئنسر نے ہمدردی حاصل کرنے کیلئے اپنی ننھی بیٹی بارے ایسا دعویٰ کردیا کہ پولیس حرکت میں آگئی، گرفتار کرلیا گیا
احتجاجات اور تشدد کے واقعات
جنگ کے مطابق، غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ایران میں زرِمبادلہ کی شرح میں اتار چڑھاؤ سے متاثرہ افراد احتجاج کر رہے ہیں، جو ان کا جائز حق ہے۔ ہم نے تشدد پر مبنی چند واقعات بھی دیکھے ہیں، جن میں پولیس اسٹیشن اور پولیس اہل کاروں پر حملے شامل ہیں۔
ٹرمپ کی مداخلت کی دھمکی
واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی صورتحال پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ اگر ایران میں مزید مظاہرین مارے گئے تو امریکہ مداخلت کے لیے تیار ہے۔








