کراچی، مائی کولاچی لرزہ خیز قتل کی واردات میں ملوث گرفتار مرکزی ملزم کے تہلکہ خیز انکشافات
کراچی میں دل دہلا دینے والا واقعہ
کراچی (ویب ڈیسک) شہر قائد کے علاقے مائی کولاچی کے قریب پیش آنے والے دل دہلا دینے والے واقعے میں ماں اور اس کے تین معصوم بچوں کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: جی ایس پی پلس جیسے اہم قومی معاملے پر سیاست چمکانے کی کوشش دراصل موجودہ حکومت کا اپنی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کا حربہ ہے، پی ٹی آئی
ملزم کی گرفتاری
واقعے کے فوری بعد کیماڑی پولیس نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم مسرور حسین کو گرفتار کر لیا۔ایس ایس پی کیماڑی امجد شیخ کے مطابق گرفتار ملزم مسرور حسین نے ابتدائی تفتیش کے دوران ہی چار افراد کے قتل کا اعتراف کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ کے ضلع خیرپور میں غیرت کے نام پر دو افراد کو قتل کر دیا گیا
قتل کی وجوہات
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ خاتون تعویذ گنڈے کرتی تھی، جس کی وجہ سے ملزم شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان عالمی آئی ٹی حب کے طور پر ابھر رہا ہے: صوبائی وزیر سندھ علی راشد
ملزم کا اعتراف
ملزم نے اعتراف کیا کہ تعویذ کے معاملے سے تنگ آ کر اس نے انیلہ اور اس کے تین معصوم بچوں کو قتل کیا۔
تحقیقات جاری
ایس ایس پی امجد شیخ کے مطابق ملزم نے گرفتاری کے فوراً بعد ہی اپنے جرم کا اعتراف کر لیا، جبکہ واقعے کے تمام پہلوؤں پر مزید تفتیش جاری ہے۔








