تھائی لینڈ، پیشگوئی سچ ثابت کرنے کیلئے فون چرانے والا نجومی گرفتار
کمبوڈیا میں چوری کا واقعہ
کمبوڈیا (ویب ڈیسک) 'تھائی لینڈ میں لڑکی کو نیو ایئر کے دن کچھ برا ہونے کی پیشگوئی کر کے اس کا موبائل چرانے والے نجومی کو گرفتار کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پب جی گیم سے متاثر ہوکر گھر والوں کو قتل کرنے والے ملزم کو 100 سال قید کا حکم
واقعے کی تفصیلات
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 38 سالہ اُڈومسیپ میونگکیو نے خاتون کی جانب سے الزام عائد کرنے پر چوری سے انکار کیا اور اس بات پر اصرار کیا کہ موبائل کا کھونا ان کی پیشگوئی کی سچائی کو ثابت کرتی ہے۔ متاثرہ لڑکی 19 سالہ پِم نے گندے کپڑوں میں ملبوس شخص پر رحم کھا کر نیو ایئر کے دن اس کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: میری بیوی ڈاکٹر مشعل حافظہ تھیں اور اللہ تعالیٰ نے اُسے دینی و دنیاوی ہر لحاظ سے نوازا ہوا تھا، ڈاکٹر سعد اسلام
چوری کا انداز اور انکار
ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق اُڈومسیپ نے کچھ برا ہونے سے بچانے کے لیے اس نے پیسوں کا تقاضہ کیا۔ لڑکی نے پیسے دینے انکار کیا لہٰذا نجومی نے فون چرانے کا فیصلہ کیا۔ جب پِم وہاں سے چلی گئیں تو انہیں معلوم ہوا کہ ان کا فون ان کے پاس نہیں ہے۔ موقع پر واپس آنے کے بعد جب انہوں نے فون سے متعلق پوچھا تو نجومی نے انکار کیا۔
قانونی کارروائی
بعد ازاں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلع کیا گیا جنہوں نے نجومی کے بستے سے بالآخر فون برآمد کر لیا، جس کو فیس ماسک کے ڈبے میں چھپایا گیا تھا۔








