کراچی، لڑکی کی بے وفائی پر 45 سالہ شخص نے خودسوزی کرلی
کراچی میں خودسوزی کا واقعہ
کراچی (ویب ڈیسک) شہر قائد کے علاقے سعید آباد میں ایک شخص نے لڑکی کی بے وفائی کو خود کو آگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی تعداد 76 ہزار سے تجاوز کر گئی
تفصیلات
تفصیلات کے مطابق سعیدآباد کے علاقے بلدیہ مرشد اسپتال کے واش روم میں ایک شخص نے پراسرار طور پر خود کو آگ لگا کر خودسوزی کی کوشش کی، جسے انتہائی تشویشناک حالت میں چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فوج ہر لحاظ سے نمبر ون ہے، ہم تیار کھڑے ہیں، بھارت کو منہ توڑ جواب دیں گے : عوامی رائے
متاثرہ کی شناخت
پولیس کے مطابق جھلس کر زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 45 سالہ عبدالرحمان ولد غلام رسول کے نام سے کی گئی، جس کا 85 فیصد جسم جھلس چکا تھا، بعد ازاں عبدالرحمان دوران علاج دم توڑ گیا۔
پولیس کا بیان
زخمی شخص نے پولیس کو ابتدائی بیان میں بتایا کہ وہ مواچھ گوٹھ کا رہائشی ہے اور اُس کی نیازی کالونی کی رہائشی ایک لڑکی سے دوستی تھی۔ لڑکی نے 50 ہزار روپے مانگے تھے، جو میں نے اسے دے دیے تھے۔ مجھ سے رقم لینے کے بعد لڑکی مجھے کسی اور کے ساتھ دکھائی دی جس پر میں نے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کا فیصلہ کیا تھا۔








