ماہر فلکیات کی رمضان المبارک، عید الفطر اور عید الاضحیٰ کی ممکنہ تاریخوں کی پیشگوئی
ماہر فلکیات کی پیشگوئی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ماہر فلکیات نے رمضان المبارک، عیدالفطر اور عید الاضحیٰ کی ممکنہ تاریخوں کی پیشگوئی کردی۔
یہ بھی پڑھیں: سرگودھا؛ جیب کترے باراتیوں کو 2لاکھ 85ہزار کا ٹیکہ لگا کر فرار
رمضان المبارک کی تاریخیں
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق، ماہر فلکیات ڈاکٹر فہیم ہاشمی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں رمضان کا چاند 18 فروری کو نظر آنے کا امکان ہے، جس کے بعد یکم رمضان 19 فروری کو ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی وزیر خارجہ باہمی تعلقات کے بجائے برصغیر میں امن کی بات نہیں کریں گے: شیری رحمان
عیدالفطر کی تاریخ
شوال کا چاند 20 مارچ کو نظر آنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جس کے مطابق عیدالفطر 21 مارچ کو ہوگی۔
عید الاضحی کی ممکنہ تاریخ
ماہر فلکیات کے مطابق ذوالحج کا آغاز 17 مئی سے ہونے کا امکان ہے، اور سائنسی بنیادوں پر عیدالاضحی 27 مئی کو ہونے کا امکان ہے۔








