ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: بنگلادیش کرکٹ بورڈ کا اپنی ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا اہم فیصلہ
ڈھاکا(ڈیلی پاکستان آن الئن) بنگلہ دیشی کرکٹر مستفیض الرحمان کو آئی پی ایل سے ریلیز کرنے پر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے اپنی ٹیم کو بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں روشن مستقبل اور سہارا کارڈ کا اجرا، یتیموں، بیواؤں کو ماہانہ 5 ہزار روپے ملیں گے
حکومتی مشاورت
بی سی بی ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ حکومت کو اپنے فیصلے سے آگاہ کرے گا۔ بی سی بی حکومتی مشاورت کے بعد باضابطہ اعلان کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی سعودی عرب سے 10 سال کے لیے 5 ارب ڈالر کا ڈپازٹ، 5 ارب ڈالر کی تیل کی سہولت کی درخواست
آئی سی سی کو آگاہی
بی سی بی ذرائع کے مطابق حکومتی فیصلے کے ساتھ ہی بنگلادیش کرکٹ بورڈ آئی سی سی کو بھی آگاہ کرے گا۔ بی سی بی ورلڈکپ میں اپنے میچز سری لنکا میں کرانے کا کہے گا۔
میچز کی جگہ
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بنگلادیش کے میچز بھارت میں شیڈول ہیں، بنگلادیش کی ٹیم کو اپنے 3 میچز کولکتہ اور ایک میچ ممبئی میں کھیلنا ہے۔








