بنگلادیش کے ورلڈ کپ میچز بھارت سے منتقل کرانے کے مطالبے پر بھارتی بورڈ کا ردعمل سامنے آگیا
بھارتی کرکٹ بورڈ کا بنگلادیش کے ورلڈ کپ میچز کے حوالے سے ردعمل
ممبئی (ویب ڈیسک) بنگلادیش کے ورلڈ کپ میچز بھارت سے منتقل کرنے کی خبروں پر بھارتی بورڈ کا ردعمل سامنے آگیا۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا ؟
بنگلہ دیش اور بھارت کے تعلقات میں کشیدگی
مستفیض الرحمان کو آئی پی ایل سے خارج کیے جانے کے بعد بھارت اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں مزید کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں بنگلہ دیش کے لیگ میچز بھارت سے نکال کر سری لنکا منتقل کرنے کی درخواست کرے۔
یہ بھی پڑھیں: سیلاب سے متاثرہ ملائیشیا کے لئے پاکستانی امداد کی پہلی کھیپ کوالالمپور پہنچ گئی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے شیڈول میچز
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کا پہلا میچ 7 فروری کو ویسٹ انڈیز، دوسرا میچ 9 فروری کو اٹلی، تیسرا میچ 14 فروری کو انگلینڈ اور چوتھا میچ 17 فروری کو نیپال کے خلاف شیڈول ہے۔ ابتدائی تین میچز کولکتہ جبکہ چوتھا میچ ممبئی میں کھیلا جانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شمالی کوریا نے امریکا سے مذاکرات کیلئے اہم شرط رکھ دی
میچز کا مقام تبدیل کرنا کیوں مشکل ہے؟
بی سی سی آئی ذرائع نے کہا ہے کہ صرف ایک ماہ باقی رہ جانے کے بعد میچز کا مقام تبدیل کرنا “تقریباً ناممکن” ہے۔ انہوں نے تصدیق کی کہ کسی کی خواہش پر میچز نہیں بدل سکتے، یہ لاجسٹک لحاظ سے بہت مشکل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی وی انتظامیہ نے نئی حکومت کو خوش کرنے کے لیے فواد چوہدری کے نام کی تختی ہٹا دی، لیکن وزیراطلاعات عطا تارڑ کو پتہ چلا تو انہوں نے کیا کیا؟ فواد چوہدری بھی سراہنے پر مجبور
ٹکٹ اور ہوٹل کی منصوبہ بندی
بی سی سی آئی ذرائع نے مزید کہا کہ ٹیموں کے ہوائی ٹکٹ اور ہوٹل کی بکنگ مکمل ہو چکی ہے۔ براڈکاسٹ عملہ بھی موجود ہے، اس لیے یہ کہنا آسان ہے لیکن عملی طور پر یہ تبدیل کرنا مشکل ہے۔
پاکستان اور بھارت کے مابین معاہدہ
واضح رہے کہ بھارت نے گزشتہ چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان آنے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد دونوں ممالک کے میچز نیوٹرل وینیو پر کرانے کا معاہدہ ہوا تھا۔ پاکستان اس طے شدہ معاہدے کے تحت اپنے ورلڈ کپ میچز سری لنکا میں کھیلے گا۔








