جامعہ اشرفیہ کے مہتمم مولانا فضل الرحیم اشرفی انتقال کرگئے
انتقال کی خبر
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) جامعہ اشرفیہ کے مہتمم مولانا فضل الرحیم اشرفی انتقال کر گئے۔
یہ بھی پڑھیں: جب ایران نے قطر میں امریکی فوجی اڈے پر میزائل داغے تو ٹرمپ کہاں تھے ؟
نماز جنازہ کی تفصیلات
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق مولانا فضل الرحیم اشرفی طویل عرصے سے علیل تھے، مرحوم کی نماز جنازہ دوپہر 2 بجے جامعہ اشرفیہ میں ادا کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا ؟
وزیراعلیٰ پنجاب کا اظہار افسوس
وزیراعلیٰ پنجاب نے جامعہ اشرفیہ کے مہتمم مولانا فضل الرحیم کے انتقال پر اظہار افسوس اور سوگوار خاندان سے اظہارِ ہمدردی و تعزیت کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں ایشیا ءمیں سب سے زیادہ کینسر کی شرح ہے:این ایف ای ایچ کے تحت چھاتی کے سرطان پر آگاہی سیمینار
سیاسی رہنماؤں کا رد عمل
صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے مولانا فضل الرحیم اشرفی کی رحلت پر اظہار افسوس کیا ہے، کہا اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور صبر کی دعا کرتے ہیں، علم کی جو شمع انہوں نے روشن کی وہ ہمیشہ فروزاں رہے گی۔ ان کی دینی و مذہبی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
مشہور مفتی کا بیان
مفتی محمد زبیر نے کہا کہ مولانا فضل الرحیم اشرفی کا انتقال علمی اور روحانی دنیا کا ناقابل تلافی نقصان ہے، مولانا فضل الرحیم اشرفی نہایت مشفق و دلآویز شخصیت کے مالک تھے۔








