قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے گرلز ہاسٹل میں داخل ہونے والا نوجوان کیسے پکڑا گیا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
واقعات کی تفصیل
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے گرلز ہاسٹل میں داخل ہونے والا نوجوان کیسے پکڑا گیا؟ اس حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آئیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے سابق رہنما متحرک۔۔۔ اسحاق ڈار، ایاز صادق اور مولانا فضل الرحمان سے ملاقاتوں کا فیصلہ
پولیس کی کارروائی
تفصیلات کے مطابق، اسلام آباد کی قائداعظم یونیورسٹی کے گرلز ہاسٹل میں داخل ہونے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ ’جنگ‘ کے مطابق، پولیس نے بتایا کہ کل رات گرلز ہاسٹل نمبر 5 میں نوجوان دیوار پھلانگ کر اندر داخل ہوا۔ طالبات نے شور مچا دیا، جس پر لیڈی وارڈن اور سیکیورٹی اسٹاف لڑکے کو پکڑنے میں کامیاب ہو گئے اور پولیس کو اطلاع دی۔
پولیس کی موجودگی
پولیس نے موقع پر پہنچ کر لڑکے کو حراست میں لے لیا۔








