بھارت کو جان لینا چاہیے کوئی بھی دیوار آزادی کی خواہش روک نہیں سکتی: وزیر اعلیٰ مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب کا کشمیریوں کے حق خود ارادیت پر پیغام
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ 5 جنوری 1949ء کو اقوام متحدہ کی قرارداد جموں و کشمیر میں آزادانہ اور منصفانہ استصواب رائے کی ضمانت دیتی ہے۔ حق خودارادیت انسانی وقار کا ایک اہم جزو ہے۔ حق خودارادیت کی قرارداد سے انحراف انسانی آزادی، انسانی حقوق کے عالمی اعلامیے اور اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے معاہدوں کی نفی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے طلاق یافتہ بیٹی کو والد کی پینشن شادی کی حیثیت سے نہیں بلکہ حق کی بنیاد پر دینے کا فیصلہ جاری کردیا
77 برس کا انتظار
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کشمیری عوام کے حق خود ارادیت پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ 5 جنوری 1949ء کو اقوام متحدہ کی قرارداد جموں و کشمیر میں آزادانہ اور منصفانہ استصواب رائے کی ضمانت دیتی ہے۔ 77 برس سے کشمیری حق خود ارادیت کا وعدہ ایفا ہونے کے انتظار میں ہیں۔ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر کے آبادیاتی ڈھانچے کو تبدیل کرکے کشمیریوں کے تشخص کو مجروح کرنے کی مذموم کوشش کر رہا ہے۔
مقبوضہ کشمیر کی صورتحال
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کو دنیا کا سب سے بڑا ملٹری زون بنا دیا ہے۔ بھارت کو جان لینا چاہیے کہ کوئی بھی دیوار آزادی کی خواہش کو روک نہیں سکتی۔ آزادی کشمیریوں کا حق ہے، انشاء اللہ کشمیریوں کی جدوجہد رنگ لائے گی۔








