شراب اور اسلحہ برآمدگی کے کیس، عدالت نے علی امین گنڈاپور کی عدم پیشی پر کل اخبارات میں اشتہار دینے کا حکم دے دیا
سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی عدم پیشی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی عدم پیشی پر عدالت نے انہیں اشتہاری قرار دینے کے لیے کل اخبارات میں اشتہار دینے کا حکم دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: زندگی کبھی ایسے موڑ پر لے آتی ہے کہ چیزیں آپ کے اختیار میں ہوتے ہوئے بھی بے بسی عود کر آتی ہے۔ دل کی بات نہ مان کر دکھ ہوتا ہے
عدالت کی کارروائی
اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے خلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت کی۔ علی امین گنڈا پور آج عدالت میں پیش نہ ہوئے، جس کی وجہ سے اشتہاری ہونے کی کارروائی مکمل نہ ہوسکی۔ عدالت نے پولیس کو کل اخبارات میں اشتہارات دینے کی ہدایت کردی اور علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیئے۔
یہ بھی پڑھیں: صوبائی خاتون محتسب پنجاب نبیلہ حاکم علی خان کا راولپنڈی ویمن یونیورسٹی کا اچانک دورہ
کیس کی آئندہ سماعت
علی امین گنڈا پور کی مسلسل غیر حاضری کے باعث عدالت نے وارنٹ گرفتاری کیے۔ کیس کی آئندہ سماعت 7 جنوری کو ہوگی۔
مقدمے کی تفصیلات
واضح رہے کہ شراب اور اسلحہ برآمدگی پر علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔








