بند کمروں میں کیے گئے فیصلے صوبے پر مسلط کیے گئے تو تمام اسٹیک ہولڈرز میں تشویش پیدا ہوگی، ایک فرد یا ایک ادارہ زور زبردستی صوبے پر فیصلے مسلط نہیں کر سکتا، سہیل آفریدی

پشاور میں گرینڈ امن جرگہ

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں اور ہر مکتبہ فکر کے نمائندوں پر مشتمل گرینڈ امن جرگہ منعقد کیا گیا۔ امن جرگے میں متفقہ طور پر پندرہ نکاتی ایجنڈے کی منظوری دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی انٹرنیشنل میری-ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس میں ایرانی سفیر رضا امیر مقدم سے ملاقات

15 نکاتی ایجنڈے کی تفصیلات

صوبائی کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 15 نکاتی ایجنڈے میں واضح کیا گیا ہے کہ ملٹری آپریشن کسی بھی مسئلے کا حل نہیں۔ خیبرپختونخوا حکومت کا بھی یہی واضح موقف ہے کہ ملٹری آپریشن مسائل کا حل نہیں۔ بند کمروں میں کیے گئے فیصلے صوبے پر مسلط کیے گئے تو تمام اسٹیک ہولڈرز میں تشویش پیدا ہوگی۔ ایک فرد یا ایک ادارہ زور زبردستی صوبے پر فیصلے مسلط نہیں کر سکتا۔ زبردستی فیصلوں کے نتائج وہ نہیں ہوں گے جو فیصلہ کرنے والے چاہتے ہیں۔ امن خیبرپختونخوا اور پورے پاکستان کی مشترکہ ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سردار ایاز صادق کی پاکستان کے پہلے ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ ’’ایچ ایس ون‘‘ کی خلا میں کامیاب روانگی پر قوم کو مبارکباد

پائیدار امن کی ضرورت

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ پائیدار اور مستقل امن کے لیے جامع اور ہمہ گیر پالیسی کی اشد ضرورت ہے۔ پائیدار امن کے لیے تمام اداروں، سیاسی و مذہبی جماعتوں اور قبائلی مشران پر مشتمل جامع پالیسی ناگزیر ہے۔ تمام فریق مل کر بیٹھیں گے تو مؤثر پالیسی بنے گی اور امن بحال ہوگا۔ بند کمروں کے فیصلوں سے نہ امن بحال ہوگا اور نہ ہی عوام کا اعتماد قائم ہوگا۔ صوبائی حکومت کسی بھی ملٹری آپریشن کی اجازت نہیں دے گی۔

وزیراعلیٰ کا ٹوئٹر پیغام

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...