مستفیض الرحمان کو آئی پی ایل سے نکالنے کا فیصلہ کہاں ہوا؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں
مستفیض الرحمان کو آئی پی ایل سے نکالنے کا فیصلہ
نئی دہلی (نیوزڈیسک) مستفیض الرحمان کو آئی پی ایل سے نکالنے کا فیصلہ کہاں ہوا..؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی فوج کی بمباری سے مزید 116 فلسطینی شہید
بھارتی میڈیا کی رپورٹ
تفصیلات کے مطابق خود بھارتی میڈیا نے بنگلہ دیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو انڈین پریمئیر لیگ سے ریلیز کرنے کے معاملے کی وضاحت کردی ہے۔ مستفیض الرحمان کو آئی پی ایل سے نکالنے کا فیصلہ بورڈ کے اعلیٰ سطح پر کیا گیا، انہیں ریلیز کرنے کے فیصلے کے لیے کوئی باضابطہ اعلان کردہ اجلاس نہیں بلایا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ کا ویزا شرائط مزید سخت کرنے کا فیصلہ، درخواست گزاروں کی گزشتہ 5 سال کی سوشل میڈیا سرگرمیوں کی مکمل جانچ کی جائے گی
میٹنگ کی تفصیلات
بھارتی میڈیا کے مطابق میٹنگ میں بھارتی بورڈ اور آئی پی ایل گورننگ کونسل کے تمام اراکین موجود نہیں تھے۔ بھارتی بورڈ کے سیکریٹری دیوا جیت سائیکیا نے مستفیض الرحمان کو آئی پی ایل سے ریلیز کرنے کا اعلان کیا تھا۔ بعدازاں بنگلہ دیش کرکٹ نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز بھارت سے منتقل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں 46 جوا اور فاریکس ایپس پر پابندی عائد
بنگلہ دیش کا سخت مؤقف
’’جنگ‘‘ کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے عہدیدار نے دوٹوک انداز میں کہا ہے کہ ٹیم بھارت کسی صورت نہیں جائے گی۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر آصف اکبر نے بھارت کے حوالے سے سخت مؤقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ورلڈ کپ کے لیے بھارت نہیں جائیں گے۔ آئی سی سی کا سری لنکا یا بنگلہ دیش کو وینیو کے طور پر سلیکٹ کرنا الگ معاملہ ہے، ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ بھارت نہیں جائیں گے کیونکہ وہاں ہم محفوظ نہیں ہیں۔
حکومتی پابندی
واضح رہے کہ بنگلہ دیش حکومت نے آئی پی ایل کے میچز بنگلہ دیش میں دکھانے پر پابندی عائد کردی ہے۔








