اپوزیشن اچکزئی کو چنتی ہے تو نام دے، اس کے بعد سپیکر کی صوابدید ہے: خواجہ آصف
وزیر دفاع کی وضاحت
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ اپوزیشن اگر محمود اچکزئی کو چنتی ہے تو نام دے، اس کے بعد سپیکر کی صوابدید ہے۔ ہمیں محمود خان اچکزئی یا کسی بھی فرد پر کوئی اعتراض نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایران پر حملوں اور جوابی ایرانی کارروائی سے دنیا کا امن خطرے میں پڑگیا، مذاکرات کی میز پر آنا چاہیے: سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ
مذاکرات اور پیشرفت
’’جنگ‘‘ کے مطابق پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ ان کے خیال میں مذاکرات کی باتیں صرف اخباری بیانات تک محدود ہیں۔ سنجیدہ مذاکرات پر کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔ ہمیں محمود خان اچکزئی یا کسی بھی فرد پر کوئی اعتراض نہیں، جسے اپوزیشن نامزد کرے گی، ہم اسے مانیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: درخت پر شکار کیا گیا ریچھ اوپر گرنے سے شکاری کی موت ہوگئی
سپیکر کی صوابدید
اپوزیشن اگر محمود خان اچکزئی کو چنتی ہے تو نام دے۔ اس کے بعد سپیکر کی صوابدید ہے کہ وہ اپوزیشن لیڈر کے نام کو منظور کریں، ہمیں اس پر زیادہ تجاوز نہیں کرنا چاہیے۔
قومی اسمبلی کی صورتحال
خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ قومی اسمبلی فلور پر اپوزیشن و حکومت کے درمیان جو کشیدگی نظر آتی ہے وہ میٹنگز میں نہیں ہوتی۔








