ایف آئی اے نے بدعنوانی، نظم و ضبط کی خلاف ورزی اور اختیارات سے تجاوز میں ملوث اپنے ہی 271 افسران کو سزائیں سنادیں۔
ایف آئی اے کی کاروائیاں
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی تحقیقاتی ادارہ نے بدعنوانی، نظم و ضبط کی خلاف ورزی اور اختیارات سے تجاوز میں ملوث 271 افسران کو سزائیں سنادی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور کی راوی کنارے بستیاں زیر آب، بھارت سے آج ایک اور سیلابی ریلا آئے گا
اندرونی احتساب کا عمل
ایف آئی اے سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ایف آئی اے رفعت مختار راجا کی ہدایت پر ادارے میں اندرونی احتساب کا عمل جاری ہے۔ ڈائریکٹوریٹ آف انٹرنل اکاونٹیبیلیٹی نے 2025 کے دوران مجموعی طور پر 271 اہلکاروں کو سزائیں سنائیں۔ بدعنوانی، نظم وضبط کی خلاف ورزی اور اختیارات سے تجاوز میں ملوث 88 افسران اور اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کیا گیا، جن میں 2 ڈپٹی ڈائریکٹرز، 6 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، 13 انسپکٹرز اور 20 سب انسپکٹرز شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: منشیانہ پروٹوکل کی ذہنیت ایک نالائق اور شعبدہ باز وکیل کی تو ہو سکتی مگر کامیاب آئینی وکیل کی نہیں ، صحافی مطیع اللہ جان
برطرف کیے گئے اہلکار
ایف آئی اے کے برطرف ہونے والے دیگر اہلکاروں میں 5 اے ایس آئی، 13 ہیڈ کانسٹیبل، 20 کانسٹیبل اور 9 منسٹریل اسٹاف شامل ہیں۔ مزید بتایا گیا کہ 2025 کے دوران ایک اے ایس آئی، دو کانسٹیبل اور دو منسٹریل اسٹاف کو ملازمت سے برخاست کیا گیا، اس کے علاوہ 10 اہلکاروں کو عہدے کی تنزلی کی سزائیں سنائی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی زیرصدارت کابینہ کا اجلاس آج طلب، سیاسی و سلامتی امور پر غور ہوگا
عہدے کی تنزلی کی سزائیں
اسی طرح 2025 کے دوران ایک ڈپٹی ڈائریکٹر، دو اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، دو انسپکٹرز، ایک سب انسپکٹر، 3 ہیڈ کانسٹیبل اور ایک کانسٹیبل کو عہدے کی تنزلی کی سزا دی گئی۔ 168 افسران اور اہلکاروں کو ترقی سے روکنے اور دیگر معمولی سزائیں سنائی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سمجھ نہیں آ رہی کہ یہ کس قسم کے لوگ ہیں جو پنجاب پر مسلط کر دیئے گئے ہیں، شیخ وقاص اکرم
ڈی جی ایف آئی اے کی بیان
ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجا نے کہا کہ محکمانہ احتساب کا مقصد قانونی اور پیشہ ورانہ معیارات پر سختی سے عمل یقینی بنانا ہے۔ کسی بھی قسم کی بدعنوانی یا اختیارات کے ناجائز استعمال کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ کرپشن، غفلت اور ناقص تفتیش میں ملوث اہلکاروں کی ایف آئی اے میں کوئی جگہ نہیں ہے، ادارے کو کرپشن اور کالی بھیڑوں سے پاک کرنے کے لیے سخت احتسابی عمل جاری ہے۔
احتسابی عمل کی اہمیت
غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ احتسابی عمل کے ذریعے ہی انسانی اسمگلنگ اور کرپشن کا خاتمہ ممکن ہوگا اور غفلت برتنے والے افسران کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔
ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے رفعت مختار راجا کی ہدایت پر ادارے میں اندرونی احتساب کا عمل جاری
ڈائریکٹوریٹ آف انٹرنل اکاونٹیبیلیٹی نے سال 2025 کے دوران مجموعی طور پر 271 اہلکاروں کو سزائیں سنائی گئی
بدعنوانی، نظم وضبط کے خلاف ورزی اور اختیارات سے تجاوز میں ملوث 88 افسران ومعاونین...
— Sadam Mangat (@sadam_mangat) January 6, 2026








