عمران خان کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے، یہ قانون توڑ رہے ہیں لیکن ہم ایسا نہیں کریں گے، علیمہ خان
پی ٹی آئی رہنما کی گفتگو
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی رہنما علیمہ خان کا کہنا ہے کہ تھوڑے سے لوگ پی آئی اے، ریلوے، ساری بندرگاہیں خرید لیں گے، تو آپ لوگ کون ہو؟ آپ تو پھر ان کے غلام ہو۔
یہ بھی پڑھیں: گلبرگ میں قائم قبحہ خانے پر پولیس کا چھاپہ ، 10خواتین سمیت18مرد گرفتار
اڈیالہ جیل کے باہر بیان
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا جب پاکستانیوں نے اٹھ کر کہہ دیا کہ ہم غلام نہیں بننا چاہتے، عمران خان ہمیں آزاد کرے گا۔ عمران خان آج اسی لیے جیل میں ہے، کیونکہ وہ آپ سب کی آواز ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہر دن نئی بلند ترین سطح، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ تاریخ ساز رہا
عمران خان کی حمایت
ان شاءاللّٰہ ہم عمران خان کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے، یہاں قرآن خوانی کروائیں گے اور اللّٰہ سے مدد مانگیں گے۔ یہ قانون توڑ رہے ہیں، لیکن ہم ایسا نہیں کریں گے۔ ہم یہاں موجود لوگوں کو بھی روکتے ہیں، لیکن ان کا زیادہ امتحان نہ لیں، عمران خان کو آزاد کریں۔
سوشل میڈیا کا پیغام
”تھوڑے سے لوگ پی آئی اے، ریلوے، ساری بندرگاہیں خرید لیں گے، تو آپ لوگ کون ہو؟ آپ تو پھر انکے غلام ہو۔ جب پاکستانیوں نے اٹھ کر کہہ دیا کہ ہم غلام نہیں بننا چاہتے، عمران خان ہمیں آزاد کرے گا۔ عمران خان آج اسی لیے جیل میں ہے، کیونکہ وہ آپ سب کی آواز ہے۔ ان شاءاللّٰہ ہم عمران خان کو… pic.twitter.com/8PTE0Zwa8X
— PTI Islamabad (@PTIOfficialISB) January 6, 2026








