چکوال، تلہ گنگ میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق، 27 زخمی
حادثہ کی تفصیلات
چکوال (ویب ڈیسک) تلہ گنگ میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق اور 27 زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت 3 لاکھ 59 ہزار 800 روپے کی سطح پر برقرار
حادثے کی جگہ
تفصیل کےمطابق وفاقی دارلحکومت اسلام آباد سے سندھ کے دارلحکومت کراچی جانیوالی بس تلہ کنگ میں جی ٹی روڈ پر کوٹ پٹھان کے قریب حادثے کا شکار ہوئی۔
زخمیوں کی حالت
ریسکیو حکام کے مطابق بس حادثے میں زخمی ہونے والے 27 افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن میں 7 خواتین بھی شامل ہیں۔








