لاہور کینال پر فلوٹنگ ریسٹورنٹس کی تعمیر لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
لاہور کی فلوٹنگ ریسٹورنٹس کی تعمیر پر چیلنج
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور کینال پر فلوٹنگ ریسٹورنٹس کی تعمیر کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں رشتہ دار کی ذہنی معذور 17 سالہ لڑکی سے جنسی زیادتی، ملزم گرفتار
درخواست کا پس منظر
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں آئینی درخواست ڈاکٹر اعجاز انور سمیت دیگر نے دائر کی، درخواست میں پنجاب حکومت، ایل ڈی اے، پی ایچ اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ
مؤقف اور خدشات
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ کینال کو تجارتی استعمال میں لانا ماحولیاتی قوانین اور ورثہ تحفظ کی خلاف ورزی ہے، فلوٹنگ ریسٹورنٹس سے کینال کا قدرتی بہاؤ متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔
دائر درخواست میں نکتہ اٹھایا گیا کہ کینال لاہور کا تاریخی اور ثقافتی ورثہ ہے، کینال لاہور پر فلوٹنگ ریسٹورنٹ کی تعمیر سے ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہو رہا ہے، فلوٹنگ ریسٹورنٹس سے کینال کے کناروں پر تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات ہو سکتی ہیں۔
عدالت سے استدعا
درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت فلوٹنگ ریسٹورنٹس کی تعمیر کالعدم قرار دے اور پٹیشن کے حتمی فیصلہ تک حکم امتناع جاری کرے۔








