بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کے ساتھ رابطے کا اعلامیہ جاری کر دیا
بی سی بی کا آئی سی سی کے ساتھ رابطہ
ڈھاکہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلا دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ساتھ رابطے کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شہادت کے بعد آیت اللہ خامنہ ای کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے خصوصی پیغام جاری
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں خدشات
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئی سی سی کی جانب سے جواب موصول ہوا ہے۔ بی سی بی نے بھارت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: کرشمہ کپور کے سابق شوہر سنجے کپور دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے
میچز کی منتقلی کی درخواست
بی سی بی نے کہا ہے کہ بنگلا دیش کے میچز منتقل کرنے کی بھی درخواست کی گئی تھی۔ آئی سی سی نے جواب میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ بنگلا دیش ٹیم کی ورلڈ کپ میں شرکت کو کسی رکاوٹ کے بغیر یقینی بنایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بہاولنگر: دہشتگردی کی کوشش ناکام، بھارتی خفیہ ایجنسی کے دو دہشتگرد گرفتار
تحفظات پر تعاون
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئی سی سی نے بی سی بی کے ساتھ تحفظات کے حوالے سے مل کر کام کرنے پر رضا مندی ظاہر کی ہے، اور بورڈ کے تحفظات پر غور کرنے پر بھی آمادگی دکھائی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا؟
میڈیا کی خبروں کی وضاحت
بی سی بی کا کہنا ہے کہ میڈیا میں بنگلا دیش بورڈ کو الٹی میٹم دینے کی خبریں گردش کر رہی ہیں جن میں کوئی صداقت نہیں، یہ سب غلط ہیں۔ آئی سی سی کی کمیونیکیشن کو سیاق و سباق سے ہٹ کر رپورٹ کیا گیا ہے۔
تعمیری رابطے کا وعدہ
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بنگلا دیش کرکٹ بورڈ آئی سی سی اور متعلقہ اتھارٹیز کے ساتھ تعمیری انداز میں رابطے جاری رکھے گا۔








