قتل کے مقدمات میں مطلوب 2 اشتہاری ملزمان سعودی عرب سے گرفتار
ایف آئی اے کی بڑی کارروائی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایف آئی اے نے انٹرپول کے ذریعے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے قتل اور اقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب دو اشتہاری ملزمان کو سعودی عرب سے گرفتار کر لیا۔ ملزمان میں محمد اسحاق اور عرفان علی شامل ہیں، ملزمان کو سعودی عرب سے گرفتار کر کے اسلام آباد ایئرپورٹ منتقل کیا گیا اور دونوں ملزمان پنجاب پولیس کو مطلوب تھے۔
یہ بھی پڑھیں: 5 سالہ بچی کی لاش برآمد، جنسی تشدد کا نشانہ بنائے جانے کا انکشاف
گرفتار ملزمان کی تفصیلات
حکام نے بتایا کہ ملزم محمد اسحاق گزشتہ 17 سال سے خوشاب پولیس کو مطلوب تھا جس کے خلاف سال 2009 میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اسی طرح ملزم عرفان علی نارووال پولیس کو سال 2020 سے مطلوب تھا، جس کے خلاف اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہم دونوں ہی میدان میں تھے اور جہاز سے فرلانگ بھر دور نکل آئے تھے، ایک ساتھ ہی ہمت ہاری تھی، اسکا سانس اکھڑ گیا تھا،حواس ساتھ چھوڑ گئے
انٹرپول کی مدد
ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹسز جاری کیے تھے، اور ملزمان کو بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے پنجاب پولیس کے متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا۔
حوالگی کا عمل
حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول ریاض کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔








