پی ٹی آئی وفد کا آج سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات کا فیصلہ
پی ٹی آئی وفد کا ایاز صادق سے ملاقات کا فیصلہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی وفد نے آج سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کا فیصلہ کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی فوج بوکھلاہٹ کا شکار، اپنے ہی فوجیوں پر فائرنگ کر دی، 5 سکھ اہلکار ہلاک
اجلاس کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، بیرسٹر گوہر کی سربراہی میں رہنماؤں کا اسلام آباد میں اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں سلمان اکرم راجہ، اسد قیصر، جنید اکبر اور دیگر نے شرکت کی۔ سپیکر سے ملاقات میں محمود خان اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری کے نوٹی فکیشن جاری کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: پاکستان کی جانب سے چینی نایاب معدنیات امریکہ کو پیش کیے جانے کی خبروں کی اصل حقیقت
مذاکرات کا معاملہ
واضح رہے کہ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف نے سپیکر سردار ایاز صادق کو گرین سگنل دے دیا ہے۔ حکومتی وفد سپیکر کی درخواست پر مذاکرات کے لیے تیار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ کی دو بڑی آئٹم گرلز میں ‘جنگ’ کا خطرہ، راکھی ساونت نے اروشی روٹیلا پر ‘حملہ’ کردیا
مذاکرات کی نوعیت
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے منتخب نمائندوں سے ہی مذاکرات ہوں گے، جبکہ غیر منتخب نمائندوں سے بات چیت نہیں کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ہانیہ عامر کی موٹر سائیکل پر سواری کے دوران ڈانس کی ویڈیو وائرل
سپیکر آفس کے ذرائع
دوسری جانب سپیکر آفس ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی تک مذاکرات کے لیے تحریک انصاف کے کسی رہنما نے باضابطہ رابطہ نہیں کیا۔ سردار ایاز صادق نے پارلیمانی کمیٹی برقرار رکھی ہوئی ہے، اگر اپوزیشن رضا مند ہوئی تو فوری طور پر سپیکر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بلائیں گے۔
اپوزیشن کی خاموشی
اس حوالے سے پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہے کہ سپیکر کی پیشکش کے باوجود ابھی تک اپوزیشن نے ان سے رابطہ نہیں کیا ہے۔ سپیکر نے تحریک انصاف کو اپنے چیمبر میں آنے کی دعوت دے رکھی ہے۔








