ایشیز سیریز کے آخری ٹیسٹ میں بھی انگلینڈ کو شکست، آسٹریلیا نے سیریز 1-4 سے جیت لی
ایشیز سیریز کا اختتام
کینبرا(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایشیز سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ میں بھی آسٹریلیا نے انگلینڈ کو ہرادیا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومتِ پنجاب کے زیر اہتمام سعودی عرب میں سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کا انعقاد
فتح کا محفوظ حصول
آسٹریلیا نے سڈنی میں کھیلے جانے والی سیریز کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ میں 5 وکٹوں سے فتح حاصل کر لی، ہوم ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف 5 میچز کی ایشیز سیریز 1-4 جیت لی۔
یہ بھی پڑھیں: انٹرنیشنل سول ڈیفنس ڈے: لاہور میں آگاہی واک، جدید آلات کی خصوصی نمائش اور سیمینار
انگلیند کا اسکور
سڈنی ٹیسٹ میں انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 384 جب کہ دوسری میں 342 رنز بنا سکی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: برازیل کے سابق صدر مجرم قرار، 27 سال قید کی سزا کا اعلان
آسٹریلیائی کارکردگی
آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 567 رنز بنائے تھے جب کہ دوسری اننگز میں 160 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایف سی ہیڈ کوارٹرز خودکش دھماکا: تینوں حملہ آوروں کے افغان شہری ہونے کی تصدیق
اسٹیو اسمتھ کی شاندار کارکردگی
اس کے علاوہ اس میچ میں آسٹریلیا کے تجربہ کار بیٹر اسٹیو اسمتھ نے ایک بار پھر اپنی کلاس کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایشز کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میں شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے کئی ریکارڈز اپنے نام کیے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں مزید موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی
عثمان خواجہ کی آخری اننگز
واضح رہے کہ آسٹریلیا کے بیٹر عثمان خواجہ کیریئر کے آخری ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 17 اور دوسری اننگز میں 6 رنز بنا سکے۔
سیریز کا جائزہ
یاد رہے کہ ایشیز سیریز میں آسٹریلیا نے ابتدائی 3 میچز جیت کر سیریز اپنے نام کر لی تھی تاہم چوتھے میچ میں انگلینڈ نے کامیابی حاصل کی تھی۔








