نعیم حنیف نے جھوٹی خبر دینے پر اداکارہ صباء قمر سے معافی مانگ لی
نعیم حنیف کی معافی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) معروف صحافی نعیم حنیف نے اداکارہ صبا قمر سے عوامی طور پر معافی مانگ لی ہے۔ یہ معافی 10 کروڑ روپے کے قانونی نوٹس کے بعد سامنے آئی۔
یہ بھی پڑھیں: ماہواری کی چھٹی چاہیے تو کپڑے اتار کر دکھاؤ، سکول کا طالبہ سے ایسا مطالبہ کہ ہنگامہ برپا ہوگیا
معافی کی وجہ
صحافی نے ایک پوڈکاسٹ کے دوران اداکارہ سے دل آزاری پر معافی مانگتے ہوئے اعتراف کیا کہ 3 نومبر کو ہم نے صبا قمر کے بارے میں ایک خبر شئیر کی جس میں کہا گیا کہ وہ اپنے بوائے فرینڈ کی طرف سے تحفے میں دیے گئے گھر میں رہ رہی تھیں، جس کے ساتھ وہ مبینہ طور پر لائیو ان رشتہ میں تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: شنگھائی تعاون تنظیم میں پاکستان کی بڑی کامیابی، بھارت نے مشترکہ اعلامیے پر دستخط سے انکار کیوں کیا؟ وجہ سامنے آ گئی
خبر کی تحقیق
انہوں نے کہا کہ بعد میں اس خبر پر تحقیق کی تو معلوم ہوا کہ یہ دعویٰ غلط تھا اور حقیقت کے بالکل خلاف تھا۔ یہ خبر درست نہیں تھی۔ اس رپورٹ کی وجہ سے صبا قمر کی دل آزاری اور کردار کشی ہوئی، اس لیے ہم ان سے معذرت خواہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کو گورنر راج جیسے فیصلے کرنے کا شوق نہیں:طلال چودھری
ماضی میں الزامات
واضح رہے کہ نعیم حنیف نے صبا قمر کے کسی شخص کے ساتھ تعلقات کے بارے میں دعویٰ کیا تھا کہ وہ 2003 سے 2004 کے دوران لاہور کے والٹن روڈ پر اسی شخص کے فراہم کردہ مکان میں مقیم تھیں۔ نعیم حنیف نے مزید الزام لگایا کہ تعلقات ختم ہونے کے بعد یہ شخص اداکارہ کو ہراساں کرنے لگا اور صبا قمر متعلقہ معاملے کے لیے جنگ کے دفتر بھی گئی تھیں۔
صبا قمر کا ردعمل
صبا قمر نے ان تمام دعوؤں کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیا اور قانونی چارہ جوئی کرتے ہوئے نعیم حنیف کو 10 کروڑ روپے کے ہرجانے کا نوٹس جاری کیا تھا۔ قانونی نوٹس کے بعد نعیم حنیف نے کہا تھا کہ انہوں نے کئی ایسی تنقیدوں کا سامنا کیا ہے اور وہ اس کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ صحافی نے واضح کیا کہ وقت آنے پر وہ مزید حقائق منظر عام پر لائیں گے۔








