نیپرا نے یکم جنوری سے فی یونٹ بجلی کی قیمت ایک روپے 79 پیسے بڑھادی
بجلی کی قیمتوں میں اضافہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ملک بھر میں بجلی مہنگی کرتے ہوئے یکم جنوری سے فی یونٹ بجلی کی قیمت ایک روپے 79 پیسے بڑھا دی۔
یہ بھی پڑھیں: گلوکارہ شائے گل ڈرون لگنے سے زخمی ہوگئیں
فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوایا گیا
نیپرا نے فیصلہ وفاقی حکومت کو بھیج دیا ہے۔ اطلاق وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹم کُک سے گزشتہ روز تکرارہوئی، ایپل کو بھارت میں موبائل فون تیار نہیں کرنے چاہئیں: ڈونلڈ ٹرمپ
موجودہ بجلی کے اوسط نرخ
اس وقت ملک میں نافذ العمل فی یونٹ بجلی کے اوسط بنیادی نرخ 31 روپے 59 پیسے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: قلات بس سانحہ :’’ دہشتگردوں نے اندھا دھند فائرنگ کی ، ہمارے 3 بھائی شہید ہو گئے‘‘قوال ندیم صابری اور مسافروں کے تاثرات
نیپرا کی جانب سے کمی کا اعلان
دوسری جانب نیپرا نے فی یونٹ بجلی 93 پیسے سستی کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔
نیپرا نے فی یونٹ بجلی 93 پیسے سستی کرنے کا اعلامیہ جاری کردیا ہے جس میں بتایا گیا کہ بجلی نومبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سستی کی گئی ہے۔
جنوری کے بلوں میں ریلیف
نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کو جنوری کے بلوں میں ریلیف ملے گا جبکہ لائف لائن صارفین پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا。








