کسی کو فتح کرنے، گالیاں دینے نہ پتھر مارنے نکلے ہیں، ہم آئین بچانے نکلے ہیں، آؤ ہمارے ساتھ چلو: سربراہ تحریک تحفظ آئین پاکستان محمود خان اچکزئی کی اپیل
محمود خان اچکزئی کی باتیں
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ ہمارا ملک ہماری وجہ سے ناکامیوں کی طرف جارہا ہے۔ کسی کو فتح کرنے، گالیاں دینے یا پتھر مارنے نہیں نکلے ہیں، ہم آئین بچانے نکلے ہیں، آؤ ہمارے ساتھ چلو۔
یہ بھی پڑھیں: ادارہ تحفظ ماحولیات پنجاب نے زیرِ زمین پانی اور آبی ذخائر کو گندے پانی سے بچانے کے لیے ہر گھر میں سیپٹک ٹینک لازمی قرار دے دیا
آئین کی حکمرانی اور امن کی دعوت
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ جو پاکستانی آئین کی حکمرانی اور امن چاہتا ہے وہ ہمارے ساتھ ہو۔ ہم نے 8 فروری کی کال دی ہے اور تحریک شروع کی ہے۔ ہم اس سلسلے میں لاہور جا رہے ہیں اور کئی ایم پی ایز ہمارے ساتھ جا رہے ہیں۔ ہم نہ یہاں کسی کو فتح کرنے، گالیاں دینے یا پتھر مارنے نکلے ہیں، بلکہ ہم آئین بچانے اور ظلم مٹانے نکلے ہیں، آؤ ہمارے ساتھ چلو۔
یہ بھی پڑھیں: دیہی معیشتی تبدیلی منصوبہ، کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی : وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی
حکومت کی صورتحال اور ہمسایوں کے تعلقات
محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ ہمسایوں سے تعلقات بگڑ رہے ہیں، حکومت خود جانتی ہے کہ وہ ہار چکی ہے۔
علامہ ناصر عباس کا بیان
اس موقع پر علامہ ناصر عباس نے بھی میڈیا سے گفتگو کی۔








