پرویز الہٰی سمیت تمام ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر
پیش رفت: گجرات کے ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کا کیس
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) احتساب عدالت لاہور میں گجرات کے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن سے متعلق ریفرنس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت سینیارٹی طے کرنے سے پہلے چیف جسٹس سے مشاورت کے پابند تھے: جسٹس منصور علی شاہ
فردِ جرم عائد کرنے کا فیصلہ
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی سمیت تمام ملزمان پر فردِ جرم عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس کے لیے 15 جنوری کی تاریخ مقرر کر دی گئی ہے۔ احتساب عدالت کے جج نے گجرات میں ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن سے متعلق ریفرنس کی سماعت کی، دورانِ سماعت شریک ملزمان سلیمان احمد اور مظفر اقبال کو ریفرنس کی نقول فراہم کر دی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: عارف والا میں بیٹے کا بوڑھی والدہ پر تشدد، وزیر اعلیٰ مریم نواز کا نوٹس، آئی جی سے رپورٹ طلب
اثاثے ضبط کرنے کی درخواست
عدالت نے چودھری مونس الہٰی کے اثاثے ضبط اور نیلام کرنے کے خلاف دائر درخواست پر بھی دلائل طلب کر لیے ہیں۔ مونس الہٰی نے یہ درخواست اپنی والدہ قیصرہ الہٰی کے ذریعے دائر کی ہے جنہیں انہوں نے مختار نامہ دے رکھا ہے۔
دیگر ملزمان کی تفصیلات
ریفرنس میں شریک دیگر ملزمان میں محمد خان بھٹی، خالد محمود، سہیل اصغر اعوان اور آصف محمود سمیت دیگر افراد شامل ہیں۔ عدالت نے تمام ملزمان پر فردِ جرم عائد کرنے کیلئے 15 جنوری کو آئندہ سماعت مقرر کر دی ہے۔








